نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں، چوہدری شجاعت -
مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے، عمران خان سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے۔ لوگ صحیح اور نیک مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کومشورہ دیا کے وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں۔ اُنہوں نے ماضی میں نواز شریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کراستعمال نہ کریں۔ سب سے کہوں گا کہ اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور مجھے صحت یاب کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ: نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
مریم کی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست، نیب کو نوٹسلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا
مزید پڑھ »
مریم نواز کو والدکی تیمارداری کیلئے لندن جانےکی اجازت ملے گی یا نہیں؟لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی ، مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت نےغیرقانونی طورپرنام ای سی ایل میں شامل کیا، عدالت نام ای سی ایل سےنکالنےاور پاسپورٹ واپس کرے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق
مزید پڑھ »
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتویمریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »