چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت: نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد مریم نواز بھی خاموش
اس سے پہلے ہونے والی تمام پیشیوں پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور رہنماوں کی کثیر تعداد احتساب عدالت میں موجود ہوتی تھی لیکن اس بار تو وہاں موجود وکلا کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
رفاقت ڈوگر کے مطابق مریم نواز نے وکلا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ وہ والد کی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں اور اُن کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہی ہیں۔جمعہ کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے کے وکیل امجد پرویز کی درخواست منظور کر کے مریم نواز کو نیب کے ریفرنس دائر کرنے تک عدالت میں حاضری سے استثنی دے دیا۔
نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر جیل حکام نے احتساب عدالت میں پیش کیا جبکہ مریم نواز ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود پیش ہوئیں۔ وکیل امجد پرویز نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت جب تک عدالت میں ریفرنس داخل نہ کیا جائے اُس وقت ملزم کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیا جا سکتا ہے۔ وکیل کے مطابق ابھی مریم نواز کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔نیب کے وکیل حافظ اسد اللہ اعوان نے مریم نواز کی درخواست کا تحریری جواب دینے کی استدعا کی تاہم احتساب عدالت نے اس استدعا کو مسترد کر دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور
مزید پڑھ »
یمن، اقوام متحدہ کے مرکز کے قریب لبنانی حزب اللہ کے عناصر کی موجودگی کا انکشافیمن، اقوام متحدہ کے مرکز کے قریب لبنانی حزب اللہ کے عناصر کی موجودگی کا انکشاف Yemen Hezbollah UN Lebanese Presence
مزید پڑھ »
چوہدری شوگر ملز کیس؛ نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ - ایکسپریس اردولاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 4 ہفتوں تک نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، عدالت
مزید پڑھ »
ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کو پریس فریڈم ایوارڈ سے نواز دیا گیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کو پریس فریڈم ایوارڈ سے نواز دیا گیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »