پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ دنوں ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کا انتظامی اجلاس کے اقدام کو ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نہ وزیر ہیں اور نہ ہی کوئی انتظامی عہدہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتظامیہ سطح پر کسی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں نواز شریف نے چھوٹے کسانوں کو درپیش مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ آڑھتی اور ملز والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگاآئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا
مزید پڑھ »
حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بریاسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور
مزید پڑھ »
رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچاپنجاب حکومت کے نگہبان رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گاسندھ میں پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور پنجاب میں ن لیگ کی مریم نواز وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہیں
مزید پڑھ »
پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایتلاہور : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کواسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھ »
نواز شریف نے جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان سے وزیر اعظم کی حمایت کی درخواست کیپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان (جی یو آئی ایف) کے پاس جاکر آئندہ الیکشن میں وزیر اعظم کے لئے ان کی حمایت کی درخواست کی۔
مزید پڑھ »