نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کروا دیا
احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری، نواز شریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ نیب نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں کاپیاں ابھی تک نہیں ملی۔ جج نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہدایت دے دی تھی تو آپ کو کاپیاں کیوں نہیں دی گئیں۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب نے آخر میں ہاتھ سے معلوم نہیں کیا لکھا ہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ نیب زبانی کہہ رہا تھا کیس اسپیشل جج سینٹرل کو بھیجو میں نے ہدایت کی لکھ کر دیں۔ ڈپٹی ڈی جی نیب نے کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کیسے ایگزامن کرے گی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ یہ کیس نیب سیکشن نائن کے تحت ہوا اور بیان بھی ریکارڈ ہوئے، اس کیس میں دوبارہ انکوائری ہوگی اور انکوائری ایجنسی ہی کرے گی۔
یوسف رضا گیلانی، نوازشریف و دیگر ملزمان کے وکلاء نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل پر اتفاق کیا۔ عدالت نے ریفرنس ایف آئی اے ایجنسی یا اسپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 21 نومبر کو سنایا جائے گا۔سماعت سے قبل، نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کروایا جس میں توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشنشہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع کروایا
مزید پڑھ »
خواہش ہے 5 سال میں ایسا پنجاب چھوڑکر جاؤں جہاں ہر مرض کا علاج ممکن ہو: مریم نوازنواز شریف کا حق بنتا ہےکہ یہ اسپتال ان کے نام پر ہو، مریم نواز کا لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
جج ہمایوں دلاور کیس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ریمانڈ معطلی درخواست پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
مزید پڑھ »
اسلام آباد الیکشن ٹربیونل تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظالیکشن ٹربیونل
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پرپیمراکی پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیاسوال جواب کے بجائے تحریری آرڈر چلائے، اگر کوئی سماعت سن رہا ہے تو سیاق و سباق سمجھ سکتا ہے، باہر موجود شخص تو صرف ٹکر دیکھ رہا ہے: عدالت
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو؛ عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور، کیس سماعت کیلیے مقرر کرنیکی ہدایتبشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ
مزید پڑھ »