نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا مشن ہے، فردوس عاشق اعوان | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا مشن ہے، فردوس عاشق اعوان | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 68%

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا مشن ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان نسل

ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا بنیادی مشن ہے اور وزیراعظم نے طلباء کے مسائل کے فوری حل کے لیے وفاق اور صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

طلباء یونین کی بحالی کے لیے ہونے والے مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حقوق کا مطالبہ طلباء کے بڑھتے ہوئے شعور کی عکاسی ہے جو خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا طلباء وہ طاقت ہیں جس نے آنے والے دور میں جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے اور ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ہمیں اپنے نوجوانوں کی سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لیسیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لیسیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »

طالبان کی امریکا کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی تصدیق - World - Dawn News
مزید پڑھ »

لندن برج کے قریب چاقو سے 2 افراد کی جان لینے ملزم کی شناخت ہوگئیلندن برج کے قریب چاقو سے 2 افراد کی جان لینے ملزم کی شناخت ہوگئی
مزید پڑھ »

دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے گائے کے ساتھ انوکھا تجربہدودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے گائے کے ساتھ انوکھا تجربہدودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے گائے کے ساتھ انوکھا تجربہ ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 14:01:28