پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران عوامی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اجتماعات اور جلسوں میں خصوصی طور پر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ان کی ’سیاسی اصلاح‘ کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر کیا وہ یہ کسی نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں یا وہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کو دہرا رہی...
نو مئی کے واقعات پر سزاؤں کے بعد مریم نواز کی توجہ نوجوانوں پر کیوں؟پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران عوامی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اجتماعات اور جلسوں میں خصوصی طور پر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ان کی ’سیاسی اصلاح‘ کی کوشش کر رہی ہے۔
تو یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مریم نواز کسی نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہیں یا وہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کو دہرا رہی ہیں؟ یاد رہے کہ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈایریکٹر جنرل احمد شریف بھی اپنی پریس کانفرنسز میں نو مئی پر بات کرتے ہوئے نوجوانوں پر پروپیگنڈے کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
تاہم انھوں نے اپنے خطاب میں ان تمام منصوبوں کے بدلے میں نوجوانوں سے ایک عہد لینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جانا۔ جو آپ کو یہ کہے کہ ملک کو آگ لگا دو، سڑکیں بند کر دو، راستے روک دو، کاروبار بند کر دو، پیٹرول بم پھینک دو، گولیاں چلاؤ، پولیس والوں پر حملہ کر دو تو اس کے بہکاوے میں کبھی مت آنا۔'
دسمبر، ستمبر، اگست، جون، 2024 میں مختلف تقریبات میں انھوں نے تقریر کرتے ہوئے بار بار ایک ہی بات دہرائی کہ ’وہ دور ہمشیہ کے لیے ختم ہو گیا ہے جس میں بچوں کو کیلوں والے ڈنڈے پکڑائے جاتے تھے، غنڈا گردی، دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ، شہدا کی یادگاریں جلائی جاتی تھیں۔‘حال ہی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے دورے کے دوران نوجوانوں کے ساتھ مختلف سیشن کیے گئے۔
وہ کہتے ہیں کہ فیصلہ سازوں نے ہمیشہ اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے ’ایک خاص ذہن تیار کیا ہے تاکہ پاکستان کی سیاست کو کنٹرول کر سکیں۔' ’مریم نواز جب بھی بچوں سے بات کرتی ہیں وہ ہمیشہ یہ کہتی ہیں کہ میں ایک ماں کی طرح آپ سے بات کر رہی ہوں۔ وہ یہی کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ اپنا مستقبل بنائیں۔' انھوں نے نوجوانوں کے لیے حکومتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بچوں کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، سیکورٹی دے رہے ہیں، سکالرشپ دے رہے ہیں، روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔'ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم ان کے مستقبل اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
فوج کے حوالے کیے گئے پی ٹی آئی کارکن: ’ریاست کو نوجوانوں کی اصلاح کرنی چاہیے انھیں دہشت گرد نہ بنائیں‘ ’میرے بچو! آپ نے کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا‘: نو مئی کے واقعات پر سزاؤں کے بعد مریم نواز کی توجہ نوجوانوں پر کیوں؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9 مئی سانحہ کے مجرمانوں کو رحم کی پٹیشنز منظورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمانوں نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »
سزاؤں پر عمل درآمد میں مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںآئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »
مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںسانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ۔
مزید پڑھ »
فوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوبعمر ایوب کی فوجی عدالتوں سے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی سزاؤں کی مذمت، ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا
مزید پڑھ »
کراچی؛ واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے مزید 4 موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گئےٹینکرز کی ٹکر سے ہلاکتوں کے واقعات شہید ملت او رحب ریور روڈ پر پیش آئے
مزید پڑھ »
مریم نواز اور ترکیہ کے قونصل جنرل کے درمیان ملاقاتوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ سے ملاقات کی اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھ »