سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت د یتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف دلائل دینا چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے دے سکتے ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر...
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت د یتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف دلائل دینا چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے دے سکتے ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تو ان کو یہاں پیش کیا جانا چاہیے.
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھاکہ بے نظیر کیس کے تحت یہ اپیل تو قابل سماعت ہی نہیں، زیادہ تر ترامیم نیب آرڈیننس سے لی گئی ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں بھی ترامیم کی گئی ہیں، عدالت متاثرہ فریق کی تعریف کر چکی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کیلئے وجوہات لکھنی چاہئیں۔ مخدوم علی خان نے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے سے متعلق آئینی شقوں کو پڑھا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا اگر صدر مطمئن ہو تو آرڈیننس جاری کیا جاتا ہے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کو پولیٹیکل...
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ جو 25 ریفرنس واپس ہوئے ان کا ٹرائل کہاں ہو گا؟ کیا یہ صوبائی خود مختاری میں مداخلت نہیں ؟ 1999ء میں نیب کا جو کنڈکٹ رہا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ نیب کیا ملک میں کسی کو جوابدہ ہے؟ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کرپشن ایک مسئلہ ہے، جسے روکنے میں نیب مکمل ناکام ہو چکا ہے، نیب بتائے پچھلے 10 سال میں کتنے سیاستدانوں کے خلاف کیسز چلوائے، کتنے سیاستدانوں کو قید کیا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب نے 3 سال ایک شخص کو جیل میں رکھا،...
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ سینئر وکیل خواجہ حارث کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، مخدوم علی خان کے دلائل کو فاروق ایچ نائیک نے اختیار کیا۔حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری یقینی بنائیں۔ حکم نامے میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی جانب سے اپیل کی مخالفت کی گئی، اٹارنی جنرل اور بقیہ 4 ایڈووکیٹ جنرلز نے اپیلوں کی حمایت کی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اس حکم نامے کی کاپی خواجہ حارث اور بانی پی ٹی آئی کو بھجوائی جائے۔ بعدازاں عدالت نے نیب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازتپرسوں تک ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفتبالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم اب اس میں سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
وزرا کی شکایتیں، علی امین کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کردی ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدیمذاکرات آئین و قانون کے مطابق کیے جائیں، عمران خان کی ہدایت، شبلی فراز نے اجازت ملنے کی تصدیق کردی
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظنیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اور عمران خان کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔
مزید پڑھ »
نیب ترامیم کیس: وفاق اور پنجاب حکومت ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری یقینی بنائیں، سپریم کورٹعدالتی کارروائی کو صرف قانونی نکات تک محدود رکھیں گے: چیف جسٹس پاکستان کے حکومتی اپیل پر سماعت کے دوران ریمارکس
مزید پڑھ »