نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ہار گیا

Pakistan خبریں

نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ہار گیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستانی ٹیم کی چوتھی پوزیشن، نیوزی لینڈ نے ٹائٹل جیت لیا

نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ ہار گیا، جنوبی افریقا نے دلچسپ میچ میں تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

گنیز ناؤ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک،ا یک گول اسکور کیا، 20 ویں منٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سمکیلو اور پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول کیے، تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔نیوزی لینڈ اور فرانس کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کل کھیلاجائے گا

میچ کےچوتھے اور آخری کوارٹر میں جنوبی افریقا کے کینان اور مصطفیٰ قاسم نے گول کرکے ٹیم کی برتری 2-4کردی۔ کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے حنان شاہد نے گول کرکے اسکور 3-4 کیا لیکن پاکستانی کھلاڑی کوشش کے باوجود میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، یوں گرین شرٹس کو شکست ہوئی اور ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب ایونٹ کا فائنل فرانس اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرادیا۔ میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابررہی تھیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نیشنز ہاکی کپ: ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابرنیشنز ہاکی کپ: ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابرایف آئی ایچ نیشنز کپ پولینڈ میں شروع ہوگیا ہے، پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا۔
مزید پڑھ »

پاکستان ٹیم ہاکی نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیاپاکستان ٹیم ہاکی نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیاقومی ہاکی ٹیم نے گول مارجن کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی
مزید پڑھ »

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی رک گیاپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی رک گیانیویارک: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑے مقابلے کا آغاز ہوگیا، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہونے کے ایک اوور بعد ہی رک گیا.
مزید پڑھ »

’پاک بھارت میچ کو۔۔۔‘ کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟’پاک بھارت میچ کو۔۔۔‘ کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میزبان ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
مزید پڑھ »

سپر اوور میں پاکستان کو شکست دینے والا امریکی کھلاڑی کون ہے؟سپر اوور میں پاکستان کو شکست دینے والا امریکی کھلاڑی کون ہے؟امریکا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔
مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہوگی؟ اہم انکشافٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہوگی؟ اہم انکشافٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ نیویارک کے نئے تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی پچ کے بارے میں سب کو تحفظات ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 14:10:25