وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کریں گے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ دیا جائے گا۔
پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کرے گا۔ ۔ پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔
گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔ گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سن 2019 میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال کے نومبر میں منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ گوادر ائیرپورٹ پر 50 ارب روپے کی خطیررقم خرچ ہوئی ہے۔ غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔Jan 18, 2025 07:39 PMبلوچستان میں جنرل ایوب سے لے کرآج تک جبر و ظلم کا نظام ہے،...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 55 ارب روپے لاگت آئی ہے، پی اے اےنیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبہ کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بریفنگ، نیا ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی دوستی کا نمونہوزیراعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی ایک نمایاں مثال ہے۔
مزید پڑھ »
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری سے آپریشنلپاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ 20 جنوری کو آپریشنل ہونا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف: نیو گوادر ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی دوستی کا ثبوتوزیراعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ کے بعد کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کا ایک نمایاں ثبوت ہے۔ انہوں نے ائیرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے پر بات کی اور اسے ملک کی ترقی کے لیے اہم سمجھا ہے۔
مزید پڑھ »
دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی بحالی16 دن بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کی لینڈنگ، دوڑ کر پرواز کرنے کی ناکام کوششگزشتہ شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا تھا، پرواز منسوخ کرنا پڑی
مزید پڑھ »