ن لیگ نے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب آج کر ڈالی تفصیلات جانئے: DailyJang
لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے 10 دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ نون نے ایک دن پہلے ہی اس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
مسلم لیگ نون کی جانب سے آج اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کی تقریب ایک رنگا رنگ میلے کی صورت اختیار کر گئی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا عوامی منصوبہ بالآخر پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز 10 دسمبر کو کرنے جا رہی تھی، تاہم مسلم لیگ نون نے ایک دن پہلے ہی مال روڈ پر افتتاحی تقریب سجالی ہے۔
اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور گھڑ ڈانس بھی ہوا، جبکہ شرکاء کے لیے گرما گرم جلیبیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ، لاہور کے صدر پرویز ملک اور اورنج لائن ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین خواجہ احمد حسان نے خطاب کیا۔تقریب میں کارکنوں نے پُرجوش نعرے بازی کی اور کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے گئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اورنج ٹرین کی تیاریاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت سے پھر معذرت، وزیراعظم نے بلالیااورنج ٹرین کی تیاریاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت سے پھر معذرت، وزیراعظم نے بلالیا ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
بجلی کی قیمت میں اضافہ،مسلم لیگ نون کی تنقیدلیگی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ حکومت نے 15 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 100 فیصداورگیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ کردیا ہے SamaaTV
مزید پڑھ »
ن لیگ کی مرکزی قیادت کی لندن کے ریسٹورنٹ میں بیٹھکمسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے برطانوی دارالحکومت میں بیٹھک سجائی، یہ اجلاس ایجویئر روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا، جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویزرشید، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، مریم اورنگ زیب اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھ »
جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دیپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
‘شہبازشریف نےآنے،ٹکےاوردھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی’'شہبازشریف نےآنے،ٹکےاوردھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی' مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد، ٹیم کی سیکورٹی حتمیٰ مراحل میں داخلراولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات حتمیٰ مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے دو ہیلی کاپٹرز اور جیمروہیکل مانگ لی ہیں۔
مزید پڑھ »