واٹس ایپ انتظامیہ گزشتہ سال سے اپنے ویب صارفین کے لیے سائیڈبار اور ڈارک موڈ کے ساتھ ایک نئے انٹر فیس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنی ’ میٹا ‘ کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارف انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے ویب صارفین کے لیے جلد ہی ایک نیا سائڈ بار متعارف کرائے گا۔نئے سائیڈ بار میں بہتر نیوی گیشن اور اہم سیکشنز تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ یہ انٹرفیس فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے جو ویب کلائنٹ کے آفیشل بیٹا پروگرام میں شامل ہیں۔
نئے سائیڈ بار فیچر کے ساتھ اب آپ واٹس ایپ ویب پر براؤزنگ کے بہتر تجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس میں ضروری حصوں تک فوری رسائی حاصل ہے۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس انٹرفیس کو نیوی گیشن کو بڑھانے اور صارفین کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں کے ذریعے نقل و حرکت کا ایک واضح اور منظم طریقہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
دوبارہ ڈیزائن کردہ سائیڈ بار صارفین کو آسانی سے بات چیت کے درمیان سوئچ کرنے، اسٹیٹس اپ ڈیٹس چیک کرنے اور صرف ایک کلک کے ساتھ آرکائیو پیغامات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ نئے سائیڈ بار کا اسکرین شاٹ بیٹا ٹیسٹرز کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں بشمول چیٹس، اسٹیٹس، چینلز، کمیونٹیز، آرکائیو اور اسٹارڈ میسجز کے ذریعے آسانی سے نیویگیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر رہنےکے بعد بحالپاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین نے میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ واٹس ایپ تک رسائی معطل ہونے کی شکایات کیں
مزید پڑھ »
یوٹیوب صارفین نئی تبدیلی کیلئے تیار رہیںیوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں ٹی وی ایپ کا نیا ڈیزائن دوبارہ متعارف کرائے گا، اس اقدام سے صارفین کو ایک نئی
مزید پڑھ »
واٹس ایپ صارفین اب کئی چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیںمعروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس اور میسجز پن کرنے کے فیچر کو مزید بہتر کردیا گیا ہے۔ اب تک واٹس ایپ صارفین 3 چیٹس اور ایک میسج کو پن کرسکتے تھے۔ تاہم واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو مزید بہتر کرکے متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کے بعد صارفین 5 چیٹس اور 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ...
مزید پڑھ »
کروم صارفین کیلئے گوگل کی ایک اور سہولت متعارفدنیا میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے کروم صارفین کی سہولت کے لئے نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کی پرائیویسی
مزید پڑھ »
واٹس ایپ کا چیٹ کی حفاظت کے لیے نئے فیچر پر کام جاریزیرِ آزمائش یہ نیا فیچر واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ 2.24.6.20 ورژن کے مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے
مزید پڑھ »
واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر آپ کی مشکل آسان کردیگا!میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نیا زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے۔
مزید پڑھ »