PCB PAKvIND WorldCup2023 ICC ExpressNews
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دیدی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان سے شیڈول میچ کے مقامات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، بورڈ نے درخواست کی ہے کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو آسٹریلیا کے بجائے افغانستان سے جبکہ 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان کے بجائے آسٹریلیا میچ کروایا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے درخواست کیلئے آئی سی سی کو کوئی ٹھوس وجہ فراہم نہیں کی تاہم وینیو کی تبدیلی دونوں میچوں میں پاکستان کو فیورٹ بناسکتی ہے۔اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست کا جواب دیا ہے یا اس پر غور کررہے ہیں، پاکستان اپنے وارم اپ میچوں میں سے ایک میں افغانستان سے بھی کھیلنا ہے۔آئی سی سی ایونٹس میں مقام کی تبدیلی کی بنیادی وجہ سیکیورٹی ہوتی ہے، جس کی ماضی میں بھی مثال ملتی ہے، سال 2016 کے ورلڈکپ کے دوران اصل شیڈول میں 19 مارچ کو...
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے، جہاں پلیئرز کی سیکیورٹی کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔اسی طرح قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل آنا جس پر پی سی بی نے وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ گرین شرٹس 27 اکتوبر کو چنائی میں جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کولکتہ میں بنگلہ دیش، 5 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور اور 12 نومبر کو انگلیںڈ کے خلاف کولکتہ میں مدمقابل آئی گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈکپ وینیوز، تبدیلی کی پاکستانی درخواست مسترد؟ - ایکسپریس اردوورلڈکپ وینیوز، تبدیلی کی پاکستانی درخواست مسترد؟ - ExpressNews WorldCup2022 pakvind Cricket ICC PCB BCCI
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان ہوگیالاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں میچز گال اور کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں
مزید پڑھ »
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاریلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھ »
پی سی بی نے آئی سی سی کو ورلڈکپ وینیوز پر اعتراض کی مضبوط وجہ نہیں بتائی: بھارتی میڈیابیٹنگ یا بولنگ کو سپورٹ کرنے والی پچز پر اعتراض مضبوط وجہ نہیں ہے، ابھی تک آئی سی سی نےمجوزہ وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردارپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ۔
مزید پڑھ »
میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں : نجم سیٹھیلاہور :( دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔
مزید پڑھ »