پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ فنڈز کراچی میں پانی کی فراہمی اور ییلو لائن سمیت 5 ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے
عالمی بینک پاکستان کو 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رعایتی قرض دے گا۔ ۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کی موجودگی میں سیکریٹری اقتصادی امور نور احمد، صوبائی نمائندوں اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ کراچی میں ییلو لائن منصوبے کیلئے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز فراہم کئے جائیں گے۔ کراچی میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبے پر23 کروڑ جبکہ کراچی میں ہی صاف پانی کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ ڈالرز فراہم کئے جائیں گے۔
عالمی بینک پختوانخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی 7 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ وسط ایشیا سے بجلی کی ترسیل کے منصوبے کاسا ایک ہزار کیلئے اضافی ساڑھے چھ کروڑ ڈالرز دئیے جائیں گے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے سماء کو بتایا کہ عالمی بینک یہ قرض سالانہ ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد کی رعایتی شرح سود پر فراہم کرے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ بینک پاکستان کے ٹیکس نظام کی خرابیاں سامنے لےآیاپاکستان اپنی صلاحیت کا صرف پچاس فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، نصف سے زیادہ انکم ٹیکس اور دو تہائی جی ایس ٹی وصول ہی نہیں کیا جاتا، عالمی بینک پاکستان کے ٹیکس نظام کی خرابیاں سامنے لے آیا پڑھیے shakeeeel1 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہاسلام آباد پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا ، رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
9سال میں پاکستان کی ٹیکس آمدن 82 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے، عالمی بینک9سال میں پاکستان کی ٹیکس آمدن 82 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے، عالمی بینک تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر دھیان نہیں دیا گیا: سابق گورنر اسٹیٹ بینکسابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبے نہ ہونے کے باعث معاشی نمو میں زیادہ بہتری نہ ہو سکی۔
مزید پڑھ »
سرفراز احمد کو قیادت سے الگ کرنا غلطی تھی، شعیب اختر - ایکسپریس اردواب ریلو کٹوں سے کام نہیں چلے گا، پاکستان کو مضبوط اور تگڑے کھلاڑی لانے پڑیں گے، سابق کرکٹر
مزید پڑھ »