اسلام آباد پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا ، رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔ ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورعالمی بینک کےدرمیان787 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے عالمی بینک کیساتھ معاہدےپردستخط کئے، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرموجود تھے۔
رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی ، کراچی یلولائن کیلئے 382 ملین ڈالر جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 40 ملین ڈالر مختص کیےگئےہیں ، منصوبوں سےکراچی میں کاروبار،نجی شعبے کی ترقی کیلئے سازگارحالات فراہم ہوں گے۔بجٹری سپورٹ کی منظوری ، عالمی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا
یاد رہے چند روز قبل ہی عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کیلئےپچاس کروڑڈالر دیئے جانے کاامکان ہے، ان فنڈزکی منظوری آئندہ سال مارچ تک متوقع ہے۔ عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بے روزگاری میں کمی کیلئے مؤثراقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں بےروزگاری کی شرح چھ فیصد ہے اورکوائلٹی آف ایمپلائمنٹ بھی اچھی نہیں، پاکستانی آبادی کابڑاحصہ چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا عالمی بینک کی پاکستان کیلئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری معیشت میں بہتری کے باعث دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک نے2017 میں بجٹری سپورٹ بند کردی تھی، بجٹری سپورٹ بند کرنے کی وجہ اس وقت معیشت کو درپش مسائل تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر دھیان نہیں دیا گیا: سابق گورنر اسٹیٹ بینکسابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبے نہ ہونے کے باعث معاشی نمو میں زیادہ بہتری نہ ہو سکی۔
مزید پڑھ »
ورلڈ بینک پاکستان کے ٹیکس نظام کی خرابیاں سامنے لےآیاپاکستان اپنی صلاحیت کا صرف پچاس فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، نصف سے زیادہ انکم ٹیکس اور دو تہائی جی ایس ٹی وصول ہی نہیں کیا جاتا، عالمی بینک پاکستان کے ٹیکس نظام کی خرابیاں سامنے لے آیا پڑھیے shakeeeel1 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
چین کے ساتھ سرد جنگ میں پاکستان کو دھکیلنے کی امریکی کوششچین کے ساتھ سرد جنگ میں پاکستان کو دھکیلنے کی امریکی کوشش مسئلہ کشمیرپر گویا پاکستان کو ’’جھنڈی‘‘ دکھانے کے بعد امریکی توجہ اب پاکستان کو چین کے حلقہ اثر سے ’آزاد‘ کروانے کی جانب مبذول ہورہی ہے javeednusrat Kashmir China Islamabad USA ForeignOfficePk
مزید پڑھ »
نیا پاکستان نوجوانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیارنیا پاکستان نوجوانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام تعلیم‘ روزگار اور نوجوانوں کو مختلف شعبوں سے منسلک کرنے پر زور دیا گیا AsadullahGhalib PMImranKhan kamyabJawan PTIofficial IT pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
ڈالر ملک سے باہر جانے کے بجائے پاکستان آرہا ہے، عمران خانڈالر ملک سے باہر جانے کے بجائے پاکستان آرہا ہے، عمران خان تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
پاکستان کوسرسبزبنانے کے لیےسب کومل کر کام کرناہوگا :وزیراعظمپاکستان کوسرسبزبنانے کے لیےسب کومل کر کام کرناہوگا :وزیراعظم pid_gov ImranKhanPTI PTIofficial
مزید پڑھ »