ورلڈ کلچر فیسٹیول کے27ویں روز جذبوں کو زبان دیتا فزیکل تھیٹرپلے روس کے فنکاروں نے پیش کیا
آرٹس کونسل کراچی میں، جیواور جنگ کے اشتراک سے 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 27 ویں دن کا آغاز ورکشاپ سے ہوا، اس دوران آرٹس کونسل کے طلبہ نے فلسطینی آرٹسٹ زوئی اور احمد سے تھیٹر اداکاری کے گُرسیکھے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کے27 ویں روز جذبوں کو زبان دیتا فزیکل تھیٹرپلے روس کے فنکاروں نے پیش کیا،تبدیل ہوتی روشنیوں میں جہاں غیرملکی تھیٹرآرٹسٹ محو رقص تھے تو وہیں فلسطینی فنکاروں نے بھی اداکاری کی باریکیاں سمجھائیں۔ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج کامیڈی تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ پیش کیا جائیگا اس کے بعد حاضرین اور 20 ممالک کے فنکار روسی فزیکل تھیٹرپلے ’روڈ‘ سے محظوظ ہوئے جس میں بتایا گیا کہ اپنے راستوں پر چلتے چلتے بھٹکنے والے پریشان رہتے ہیں، تھیٹر پلے میں دکھائے گئے رقص نے زندگی محبت اور انسانی جذبوں کی خوب تشریح کی۔
اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ میلے کی رونقیں مزید بڑھیں گی۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 28 ویں روز برطانوی تھیٹرگروپ کھیل شیکسپئرز فول پیش کرے گا جب کہ حاضرین میوزیکل پرفارمنس سے بھی محظوظ ہوں گے ۔کرینہ اور سیف کا میرج سرٹیفکیٹ وائرل، شوہر ساجد علی خان کا نام دیکھ کر مداح پریشان، معاملہ کیا ہے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول: 18 ویں روز 12 ڈانس گروپس کی شاندار پرفارمنس38 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے 18ویں دن پاکستانی ثقافت کے دلکش اور منفرد ذاویوں کا اظہارفرخ دربارکےگروپ نے سندھ دھرتی کے رہن سہن اور شب وروز کورقص میں ڈھالا
مزید پڑھ »
آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز تھیٹر پلے تعلیم بالغاں 2.0 پیشآرٹس کونسل، جیو اور جنگ کے اشتراک سے ہونے والے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں عوامی دلچسپی کے پیش نظر مزید 3 روز کی توسیع کردی گئی
مزید پڑھ »
جیو اور کراچی آرٹس کونسل کے اشتراک سے 35 روزہ عالمی ثقافتی میلےکا آغازآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ 35روزہ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024“ کا شاندار افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کیا
مزید پڑھ »
ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں آج دو تھیٹر ہوں گےآج دوپہر 2 بجے اٹلی کا تھیٹر پلے 'پٹ یور ہارٹ ان ٹو اٹ' پیشں کیاجائے گا اور رات 8 بجے تھیٹر پلے 'وی جین، ایرر 404، ناٹ فاؤنڈ' پیش کیا جائے گا
مزید پڑھ »
آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں سندھی کھیل سالگرہ پیش کیا گیاآرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری فیسٹیول 2 نومبر تک جاری رہے گا
مزید پڑھ »
صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاریگزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں نے ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی
مزید پڑھ »