اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ کی جانب سے مستقل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سٹریٹیجک پیپر تیار کر لیا گیا۔ آئندہ مالی سال میں 41 ارب روپے کے 112 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے 32 منصوبوں کے لیے 1 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نیشنل سائبر ٹیررازم سیکیورٹی ایجنسی کے قیام کے لیے 10 کروڑ روپے جبکہ نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اور اسلام آباد فرانزک لیبارٹری کے لیے 28 کروڑ پچاس لاکھ رکھنے کی تجویز ہے۔
اسلام آباد ماڈل جیل کے منصوبے کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سیکٹر جی، آئی اور ڈی میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے چار نئے پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پہلا ویٹرنری ہسپتال بنانے کے لیے بھی 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز کے 74، ماتحت اداروں کے 49، ایف سی بلوچستان کے 12، ایف سی خیبر پختونخوا کے 18، پنجاب رینجرز کے 15 اور سندھ رینجرز کے 7 نئے منصوبے سٹریٹیجک پیپر کا حصہ ہیں۔ میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے 32 منصوبوں کے لیے 1 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لال مسجد اسلام آباد: مولانا عبدالعزیز کی بیدخلی کے لیے مسجد کے باہر سکیورٹی تعیناتمولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد میں اوقاف کے زیر انتظام لال مسجد کا کنٹرول خود سنبھال لیا ہے اور ایک بار پھر حکومت سے جامعہ حفصہ کی از سر نو تعمیر، مسجد کی خطابت، جہاد کشمیر اور شریعت کے نفاذ کے مطالبات دہرائے ہیں۔
مزید پڑھ »
کیلیفورنیا میں نوجوان کی ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ؛ ویڈیو وائرلامریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک نوجوان سرفنگ میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک سمندر کی لہروں کے درمیان تین ڈولفنز آگئیں۔
مزید پڑھ »
سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری،پی ٹی آئی امیر ترین جماعتکون سی سیاسی جماعت امیر نکلی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
بھارتی وزیر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ایک اور متنازع بیان سامنے آگیابھارتی وزیر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا India AntiMuslims BannedBurqa Hijab IndianMinister IndianCrimes BJP4India narendramodi PMOIndia asadowaisi
مزید پڑھ »
منظور پشتین کی بغاوت کے دو مقدمات میں ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »