وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوامیں میگا پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں،درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
محمود خان نے وزیراعظم عمران خان کو قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا اور صوبائی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’وزیراعظم عمران خان اور طیب اردوان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں‘لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی تمام مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کا عملی نمونہ ہے۔یاد رہے کہ ترک صدر دو روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے اور انہوں نے مصروف ترین دن گزارا، آج رجب طیب اردوان نے قومی اسمبلی کے
مزید پڑھ »
فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے: وزیراعظم عمران خان
مزید پڑھ »
ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، خواجہ آصفاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی قدغن لگائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- عمران خان ایماندار آدمی لیکن ٹیم کمزور ہے : شیخ رشید
مزید پڑھ »