چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل کے ارکان ہوں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی
— فوٹو:فائلصدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت قومی اقتصادی کونسل قائم کی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل کے ارکان ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ آصف، محمداورنگزیب اور احسن اقبال کو کونسل ممبر مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ خصوصی دعوت پر کونسل اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔دوسری قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر 10جون کو طلب کرلیا گیا جس میں رواں مالی سال کی سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی اور 13ویں پانچ سالہ منصوبہ 29-2024 کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان، صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور حکومتی کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔مزید خبریں :
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
12 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان، قومی اقتصادی کونسل تاحال تشکیل نہ پا سکیپارلیمان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہونا ضروری ہے جس میں بجٹ کے خدوخال کی منظوری دی جاتی ہے
مزید پڑھ »
حکومت کا سنی اتحاد کونسل کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کو 12، سنی اتحاد کونسل کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی جبکہ پیپلزپارٹی کو 7 کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی
مزید پڑھ »
نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخبلاہور میں ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس، تالیوں اور نعروں کی گونج میں نواز شریف کو بلامقابلہ منتخب کرنے کی توثیق
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیااسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ن لیگ جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہابوظبی میں ہونیوالی ملاقات میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی
مزید پڑھ »
ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب، وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو نہیں کیا گیاوزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 25 مئی کو طلب کیا ہے
مزید پڑھ »