نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن، برطانیہ، ایران اور فلسطین کے سربراہان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے، اہم خطاب سے قبل وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِاعظم کی برطانوی ہم منصب سرکئیراسٹارمر سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات میں مشترکہ اہداف کیلئے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے لیڈر شپ فار پیس مباحثے سے بھی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گوگل کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کا فیصلہگوگل کے ایشیاء پیسیفک ریجن کے صدر جناب اسکاٹ بیومونٹ کی قیادت میں گوگل کے 4 رکنی وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکاررات گئے وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے آئینی ترامیم میں تعاون کی درخواست کی
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقعپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا جائے گا
مزید پڑھ »
موڈیز ریٹنگ میں بہتری معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا عالمی اعتراف ہے، وزیراعظمملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اب معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا آئینی ترامیم پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئےاس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں
مزید پڑھ »