وزیراعظم عمران خان کا آج دیا مربھاشا ڈیم کے دورے پر جانے کا پروگرام
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ہمراہ ہوں گے، منصوبے سے متعلق بریفنگ اور خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کو بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، بھاشا ڈیم منصوبے اور پانی کی افادیت کے بارے بنائی گئی خصوصی ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جائے گی۔ میگا منصوبے سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے، دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا۔
ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہو سکی گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 5 نکاتی ایجنڈا جاری
مزید پڑھ »
عمران خان کا وزیراعظم رہنا معیشت اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹوکراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو معیشت اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتساب کا نظام موجود ہے تو سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔
مزید پڑھ »
کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی
مزید پڑھ »
کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کے لیے اہم پیغاموزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کے لیے اہم پیغام ARYNewsUrdu