وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی خرچ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کر ہی نہیں سکتی، بتایا جائے وزیراعظم پر توہینِ عدالت کس بات کی لگے گی؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر شاہ محمود ہمارے ساتھ الیکشن میں تاخیر پر رضامند ہوجائیں تو آئین کی 90 دن میں الیکشن کرانے کی شرط بھی فارغ ہوجائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاساسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے قبل اتحادیوں کا اجلاس بلالیاوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات سے پہلے کل اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس بلالیا۔ تفصیلات جانیے: ShehbazSharif PMLN PTIOfficial PPPp PDM SupremeCourt DailyJang
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے مذاکرات: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاسپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات اور دیگر امور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس شروع ہو گیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
ملک کو صرف پی ٹی آئی ہی ٹھیک کرسکتی ہے، عمران خان کا دعویٰچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کو صرف پی ٹی آئی ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔
مزید پڑھ »