وزیراعظم نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے نئے پانچ سالہ اڑان پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی
وفاقی حکومت نے ملکی جی ڈی پی گروتھ 9.8 فیصد تک لے جانے، شرح خواندگی 70 فیصد تک بڑھانے اور غربت میں 13 فیصد تک کمی لانے کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ کے نام سے پانچ، پانچ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024-25 متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو خصوصی تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبہ جاری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے منظور کردہ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے کے تحت اگلے پانچ سال میں شرح نمو نو اعشاریہ 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ شرح خواندگی 70 فیصد تک بڑھانے اور غربت میں 13 فیصد تک کمی لانا بھی منصوبے میں شامل ہے جبکہ سال 2035 تک پاکستانی معیشت کا حجم ایک ٹریلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نئے پلان کا مقصد پاکستان کو پائیدار بلند معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ یہ منصوبہ برآمدات سمیت فائیو ایز فریم ورک پر مبنی ہوگا جبکہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سمیت مجوزہ پلان میں ماحولیات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی پلان کے تحت انفرا اسٹرکچر، ایکویٹی، ایتھکس اور لوگوں کو بااختیار بنانا ترجیحات میں شامل ہیں۔Dec 09, 2024 10:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے خطوط سے متعلق کے پی حکومت کا مؤقف سامنے آگیاپی ڈی ایم دور میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے ایسے خطوط کیوں نہیں لکھے جن میں قائداعظم کا حوالہ دیا گیا ہو: صوبائی وزیر کے پی
مزید پڑھ »
اپوزیشن کے احتجاج کی کال سے روزانہ 190ارب کا نقصان ہوتا ہے، وزیرخزانہمحتاط اندازے کے مطابق جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ہڑتال کے باعث برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے: محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
پی وی ڈی پی: شجرکاری اور خوشحالی کےلیے کوشاںپی وی ڈی پی نے ’’کول دی ارتھ‘‘ نامی پروگرام کا بیڑہ اٹھایا ہے
مزید پڑھ »
پی وی ڈی پی: شجرکاری اور خوشحالی کےلیے کوشاںپی وی ڈی پی نے ’’کول دی ارتھ‘‘ نامی پروگرام کا بیڑہ اٹھایا ہے
مزید پڑھ »
پاسپورٹس کے فوری حصول کیلیے عازمین حج کو نئی سہولت مل گئیڈی جی پاسپورٹس نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا
مزید پڑھ »
اگلی قسط، حکومت کا آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کیلیے اقدامات کا فیصلہملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی تک بڑھایا جائے گا
مزید پڑھ »