اسلام آباد(آئی ا ین پی ) ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں غبن کی باقاعدہ
تحقیقات کا آغاز کر دیا، 16 سرکاری افسران کی بیگمات کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پنجاب ون لاہور کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے گریڈ 17 کے 10، گریڈ 18 کے 2، گریڈ 19 کے 3 اور گریڈ کے 20 کے ایک افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔16 سرکاری افسران کی بیگمات کے ملکی و غیر
ملکی اکانٹس و اثاثوں کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ون خود انکوائری کی نگرانی کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک ان سرکاری افسران کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔خصوصی ٹیم 2010 سے 2018 کے دوران بی آئی ایس پی فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
ٹرمپ کی کرونا کا مقابلہ کرنے کی چینی حکومت کی کوششوں کی تعریفٹرمپ کی کرونا کا مقابلہ کرنے کی چینی حکومت کی کوششوں کی تعریف DonaldTrump China US CoronaVirus XiJinping Praised ChineseGovernment Combating InfectiousDisease realDonaldTrump POTUS DonaldJTrumpJr
مزید پڑھ »
ایف آئی اے کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں غبن کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، آئی جی سندھ کی شرکت
مزید پڑھ »