برطانوی میڈیا نے ٹرونگ می لان کو دنیا کی سب سے بڑی بینک فراڈ اسکیم کا ماسٹر مائنڈ قرار دے کر انہیں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔
فوٹو: فائل ویتنام کی خاتون پراپرٹی ٹائیکون ٹرونگ می لان کی بینک فراڈ کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی تاہم ان کے پاس موت کی سزا سے بچنے کا ایک راستہ موجود ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرونگ می لان کو دنیا کی سب سے بڑی بینک فراڈ اسکیم کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔ اپریل میں عدالت نے انہیں سائیگون کمرشل بینک جو ملک کا پانچواں سب سے بڑا بینک ہے، کو خفیہ طور پر کنٹرول کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ٹرونگ می لان نے 10 سال سے زائد عرصے میں جعلی کمپنیوں کے ذریعے 44 ارب
ڈالر کے قرضے اور کیش حاصل کیے جن میں سے 12 ارب ڈالر کی رقم خرد برد کی گئی۔ یہ ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والا فیصلہ تھا کیونکہ ویتنام میں وائٹ کالر جرائم کے لیے کسی خاتون کو موت کی سزا دینے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ 68 سالہ ٹرونگ می لان کے پاس اب اپنی زندگی بچانے کے لیے ایک آخری موقع باقی ہے، ویتنامی قانون کے مطابق اگر وہ خرد برد کی گئی رقم کا 75 فیصد واپس کر دیں تو ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یوں ٹرونگ می لان خرد برد کیے گئے 12 ارب ڈالر کی رقم میں سے 9 ارب ڈالر واپس لوٹا کر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرواسکتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ویتنام کے صدر سے معافی کی درخواست بھی کر سکتی ہیں
ویتنام ٹرونگ می لان بینک فراڈ سزائے موت اپیل خرد برد
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی ارکان کانگریس کو فوری عمران کیوں یاد آ جاتا ہے؟ فیصل واوڈاعافیہ صدیقی کے کیس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی انہیں نظر کیوں نہیں آتی؟
مزید پڑھ »
اسلام آباد کے ہسپتال میں بی بی سی کی ٹیم نے مظاہرین پر گولی چلائی گئی یہ معلومات تیروں کو پہچانائی ہیںپاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مظاہرین کی بے گناہ زندگی کے موت پر بی بی سی کی ٹیم نے معلومات جمع کی ہیں۔
مزید پڑھ »
ای سی سی نے رواں مالی سال کیلیے سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدیاجلاس میں کئی دیگر اہم منصوبوں کے لیے گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی
مزید پڑھ »
بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت: خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئیبتایا گیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے ایک اسپتال میں 44 سالہ خاتون کے پیٹ میں قینچی پائی گئی جو 2 سال قبل جراحی کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
پولیس نے پسپا کرکے خوارجی دہشتگردوں سے مقابلہ کیا؛ لکھانی چوکی کا حملہپولیس نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر کی گئی رات گئے حملے کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی اور خوارجی دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان Vs زمبابوے: بلاوائیو میں پہلا میچپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلا میچ بلاوائیو میں کھیلے، جس میں زمبابوے کی ٹیم 40 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
مزید پڑھ »