پی ٹی اے نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے جس کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براوٴزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے، سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا،
اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق وی پی این سروس پرووائیڈرز مقامی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، پی ٹی اے سائبر حملوں کو نشاندہی سے ٹریک کرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴزز ایسو سی ایشن نے رجسٹریشن کی درخواست کی تھی
وی پی این سروس پرووائیڈرز پی ٹی اے رجسٹریشن ڈیٹا سروسز
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انٹرنیٹ مسائل: ایلون مسک کی اسٹار لنک کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹییکم جنوری سے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کر دیں گے، وی پی این کی لائسنسنگ سے مسئلہ حل ہو جائے گا: چیئرمین پی ٹی اے
مزید پڑھ »
آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی اےمیں نے کہا تھا وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں، موبائل نمبر پر بھی وی پی این رجسٹریشن کی اجازت دے دی
مزید پڑھ »
وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکانپی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی
مزید پڑھ »
فری لانسرز کیلیے موبائل پر وی پی این رجسٹریشن کی سہولتاب تک پی ٹی اے کے ذریعے31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں
مزید پڑھ »
پی ٹی اے نے موبائل نمبرز کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن متعارف کرادیاسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے: پی ٹی اے
مزید پڑھ »
انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے سب زیادہ متاثر ہوئے، رپورٹپی ٹی اے نے وی پی این کو موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹر کرنے کی سہولت دے دی ہے
مزید پڑھ »