ٹرانسپورٹ کی بندش کے سبب کراچی کو گندم کی سپلائی متاثر - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

ٹرانسپورٹ کی بندش کے سبب کراچی کو گندم کی سپلائی متاثر - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

لاک ڈاؤن کے ڈر سے عوام آٹا اور دیگر غذائی اشیا ذخیرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے آٹا کی طلب 4 گنا بڑھ گئی

ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے کراچی کو گندم کی سپلائی میں تعطل کا سامنا ہے جس کے باعث شہریوں کو آٹے کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے۔

کراچی آٹا چکی ایسوسی ایشن کے صدر انیس شاہد کے مطابق اندرون سندھ سے گندم لانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کراچی نہیں آرہے۔ ڈرائیوروں اور کلینرز کو خدشہ ہے کہ گاڑیاں کراچی میں روک لی جائیں گی اور واپسی پر انہیں تجارتی سامان لے جانے نہیں دیا جائے گا۔ انیس شاہد کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر یقینی حالات اور لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث عوام اجناس بالخصوص آٹا ذخیرہ کررہے ہیں اور آٹے کی طلب 4 گنا بڑھ گئی ہے جس سے شہر میں آٹے کی قلت کا اندیشہ ہے۔ بیشتر علاقوں میں چکیوں پر عوام کا رش لگنے کی وجہ سے پولیس نے چکیاں بند کروادی ہیں۔

انیس شاہد نے بتایا کہ صورتحال سے کمشنر کراچی کو آگاہ کردیا ہے اور گندم کی بلارکاوٹ ترسیل اور گاڑیوں کی واپسی کی یقین دہانی اور ترسیل میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں میں گندم نہیں ہے اور گندم کی کاشت والے علاقوں سے براہ راست گندم خرید جارہی ہے گندم کی گاڑیاں لوڈ کھڑی ہیں لیکن ڈرائیور خدشات کی وجہ سے کراچی ہیں آرہے ان حالات میں گندم کی سپلائی معمول پر نہ آئی تو چھوٹی چکیاں دو روز سے زیادہ کھلی رکھنا دشوار ہوگا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا کے خطرے سے آگاہی : ٹوئٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کے حوالے سے نئی ایموجی متعارف کروادیکورونا کے خطرے سے آگاہی : ٹوئٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کے حوالے سے نئی ایموجی متعارف کروادیکورونا کے خطرے سے آگاہی کے لیے ٹوئٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کے حوالے سے نئی ایموجی متعارف کروادی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے لوگوں کو ہر دم کم از کم ہاتھ دھونے سے
مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے خوف سے کھیلوں کے کئی اہم ایونٹس ملتویکورونا وائرس کے خوف سے کھیلوں کے کئی اہم ایونٹس ملتویایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates CoronaInPakistan CoronaVirusUpdates
مزید پڑھ »

وہ صوبہ جس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج سے مدد مانگ لیوہ صوبہ جس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج سے مدد مانگ لیکراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ
مزید پڑھ »

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

گلگت میں کروناوائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد تردیدگلگت میں کروناوائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد تردیدگلگت میں کرونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق SamaaTv CoronaInPakistan CoronavirusOutbreak CoronaVirusUpdate
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-10 19:41:08