گلگت میں کرونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق SamaaTv CoronaInPakistan CoronavirusOutbreak CoronaVirusUpdate
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 5 mins agoگلگت بلتستان حکومت نے کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے کچھ دیر بعد تردید کردی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق تمام متاثرہ افراد ایران سے ہوکر آئے ہیں اور ایران سے آئے مزید 200 زائرین کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں بدھ کو کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 3 مزید کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل مصدقہ تعداد 250 ہوگئی ہے۔
بدھ کی سہ پہر تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرین کی کل مصدقہ تعداد 250 ہے۔ ان متاثرہ افرد میں اب تک سب سے بڑی تعداد سندھ میں ہے جہاں کل 181 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں یہ تعداد 26، خیبر پختونخوا میں 19، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ایک ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزيراعلیٰ سندھ نے رضاکارانہ طور پر10 ہزار ٹيسٹ کرنے کيلئے کٹس امپورٹ کيں، کراچی کے اسپتالوں کو بند کرنے کا فيصلہ نہيں کيا گيا۔مرکزی امامیہ کونسل گلگت نے مرکزی جامع مسجد سمیت گلگت بلتستان میں تمام مساجد بند کرنے اور ہر قسم خوشی و غمی کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہر قسم مذہبی اجتماعات، سماجی غمی و خوشی کے اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور بیرون ملک سے آںے والے افراد دوسرے لوگوں سے ملاقاتیں ہرگز نہ کریں۔ملاکنڈ ڈویژن میں کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ ہوٹلز مکمل بند رہیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کے خطرے سے آگاہی : ٹوئٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کے حوالے سے نئی ایموجی متعارف کروادیکورونا کے خطرے سے آگاہی کے لیے ٹوئٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کے حوالے سے نئی ایموجی متعارف کروادی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے لوگوں کو ہر دم کم از کم ہاتھ دھونے سے
مزید پڑھ »
پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، پنجاب میں کرونا کے 6 مریضوں کی تصدیق
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریض لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میو ہسپتال
مزید پڑھ »
ملک بھر میں کرونا کے وار، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 240 تک پہنچ گئیلاہور: (دنیا نیوز)ملک بھر میں کرونا کے وار، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 240 تک پہنچ گئی، رپورٹس کے مطابق سندھ میں 172، پنجاب 27، بلوچستان 16، خیبر پختونخوا 16، اسلام آباد 2 اور گلگت کے پانچ شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: امریکہ میں گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کو ہیکرز کے حملوں کا سامناکورونا وائرس: امریکہ میں گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کو ہیکرز کے حملوں کا سامنا ChinaCoronaVirus CoronaVirusUpdate WHO CoronaVirusInAmerica Employees WorkAtHome CyberAttack StateDept Hackers
مزید پڑھ »
کونسے بلڈ گروپ والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں ؟ ڈیلی میل نے چین میں ہونے والی تحقیق کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیابیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے خوف نے اس وقت پوری دنیا کو اپنے خوف میں لپیٹ
مزید پڑھ »