سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں ملیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 28 جنوری 2025 کو ٹرمپ کارڈ کی بہتر ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو
یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو آخر میں ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، پاکستان کے لیے جو رونالڈو کا کردار کر رہے ہیں اور ایس آئی ایف سی کو پوری قوم سراہتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس کا جو کریڈٹ ہے، وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا
ٹرمپ کارڈ پاکستان پی ٹی آئی سرمایہ کاری ٹرمپ ٹیم سینیٹر فیصل واوڈا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیابشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دیں گے: عرفان صدیقیپاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین جاری مذاکرات میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دیں گے، جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
مزید پڑھ »
چیئرمین سینیٹ کا اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد تک اجلاس کی صدارت سے انکاریوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے مطالبے پر اعجاز چوہدری کو سینیٹ اجلاس لانے کے احکامات دیے ہوئے ہیں مگر عمل نہیں ہورہا
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے 5 ہزار 700 کارکن جیلوں میں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشدصرف ہماے کارکنوں کو چھوڑ دیں، ان میں 40 فیصد دیہاڑی دار ہیں، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
فوج کا ترجمان: مذاکرات مثبت، انتشاری سیاست کی مذمتفوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ’’انتشاری‘‘ طرز سیاست کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں 13 جنوری کو سماعتچیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔
مزید پڑھ »