کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 پر دوبارہ غور آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے، صرف نان فائلنگ اور انڈر فائلنگ کو ٹھیک کررہے ہیں ۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس، کورم پورا نہ ہونے پر ٹیکس قوانین ترمیم بل کو مؤخر کردیا گیاسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا-اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ نون ، ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر جماعتوں کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے، صرف نان فائلنگ اور انڈر فائلنگ کو ٹھیک کررہے ہیں ، انکم ڈیکلیئریشن اور اخراجات میں فرق بہت زیادہ ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نئی تجاویز سے 95 فیصد لوگ متاثر نہیں ہوں گے، ترامیم سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پانچ سال میں 18 فیصد تک جائے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اور ادارے سے جون میں کارکردگی بارے پوچھا جائے گا جب کہ اس بل پر کاروباری افراد سے مشاورت کی گئی ہے-
TAX LAWS REVENUE FINANCE TAXATION ECONOMY
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مدارس کی فیسنگ، ٹیکس بل اور صحافیوں کا احتجاجسینیٹ میں مدارس کی فیسنگ، ٹیکس بل اور صحافیوں کا احتجاج پر بحث.
مزید پڑھ »
ٹیکس قوانین ترمیمی بل: نان فائلر کو نا اہل شخص کا درجہ دینے کی تجویزمجوزہ بل میں نان فائلر کیلئے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ نان فائلر، بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے
مزید پڑھ »
ٹیکس قوانین ترمیم بل پر اجلاس ملتویکورم نہ ہونے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے، صرف نان فائلنگ اور انڈر فائلنگ کو ٹھیک کررہے ہیں ، انکم ڈیکلیئریشن اور اخراجات میں فرق بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھ »
بل کا مقصد کمپلائنس کو بڑھانا ہے، ٹیکس قوانین کی نئی ترقیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس اتھارٹیز اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہآئی ایم ٹی اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
مزید پڑھ »
بل کا مقصد کمپلائنس بڑھانا ہےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس اتھارٹیز اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔ سینٹر سلیم مانڈوہ والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی جانب سے ٹیکس قوانین کے بارے میں بھجوائے گئے بل کا شق وار جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بل کا مقصد کمپلائنس کو بڑھانا ہے، بجٹ میں مختلف تجاویز لائی گئی تھیں۔
مزید پڑھ »