پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزرگئے، کراچی میں بھی دھرنے، ٹریفک پلان جاری

Pakistan خبریں

پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزرگئے، کراچی میں بھی دھرنے، ٹریفک پلان جاری
Parachinar
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

ٹریفک پولیس کے مطابق پارا چنار صورتحال پرمختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں

ضلع کرم میں پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزر گئے جس کے باعث ادویات اور خوراک کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔

گرینڈ امن جرگہ فریقین سے مذاکرات مکمل کرنے کے باوجود اب تک کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا، راستوں کی بندش سے علاقے میں ادویات نہ پہنچنے کے باعث پاراچنار کے اسپتالوں سے مسلسل اموات کی خبریں آرہی ہیں جبکہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔اسٹار گیٹ اور ملیر15 پر احتجاجی دھرنے کے باعث شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہے، ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے

ابتر صورتحال کے خلاف پاراچنار میں 8 دن سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین سے یکجہتی کے لیے اسلام آباد، لاہور، جھنگ اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق پارا چنار صورتحال پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو پیپلز چورنگی،گرو مندر سے سولجر بازار متبادل راستہ فراہم کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ابو الحسن اصفہانی روڈ سے سپر ہائی وے، عباس ٹاؤن کی سڑکیں بند ہیں، ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے، فائیو اسٹار چورنگی بند، سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو اندرون علاقوں میں متبادل راستہ دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ سے ملیر کا راستہ بھی بند ہے، ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی جانب قائدآباد کی سڑک بند ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Parachinar

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے دیگر 4 پولیس افسران اور اہلکاروں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 8 جنوری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم جاری کیا
مزید پڑھ »

کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئیکرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئیموبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے ، مرکزی شاہراہ اور بازار تاحال بند
مزید پڑھ »

افغانستان میں ٹریفک اُردُن میں 52 ہلاک، 65 زخمیافغانستان میں ٹریفک اُردُن میں 52 ہلاک، 65 زخمیکابل-قندھار شاہراہ پر دو ٹریفک اُردُن میں 52 افراد ہلاک ہوگئے اور 65 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »

کراچی، پارہ چنار واقعے پر احتجاجی دھرنے گزشتہ رات سے جاری، ٹریفک کی روانی شدید متاثرکراچی، پارہ چنار واقعے پر احتجاجی دھرنے گزشتہ رات سے جاری، ٹریفک کی روانی شدید متاثرٹریفک پولیس کے مطابق صرف مین شاہراہ فیصل کو کالا چھپرا کی طرف ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے
مزید پڑھ »

کراچی: عائشہ منزل پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردیکراچی: عائشہ منزل پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردیکراچی میں گزشتہ رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھ »

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان سےگئےکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان سےگئےکراچی میں رواں سال اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 10:22:24