پاکستان جنوبی ایشیا میں دوسرا خوش ترین ملک

خبریں خبریں

پاکستان جنوبی ایشیا میں دوسرا خوش ترین ملک
خوشی، رپورٹ، پاکستان، جنوبی ایشیا، نیپال، انڈیا،Bt
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

ورلڈ ہیپینس رپورٹ 2025 کے مطابق۔

اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ خیراتی اور فلاحی کاموں میں شرکت اور اپنے آس پاس لوگوں کی مروت پر اعتماد افراد کی خوشی کا اہم عنصر ہے۔ یہ عنصر اکثر اوقات زیادہ آمدن سے بھی زیادہ خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔ جی ہاں، یہ ہے خلاصہ گزشتہ دنوں جاری کی گئی ورلڈ ہیپینس رپورٹ 2025 کا۔ یہ رپورٹ اپنی نوعیت میں بہت دلچسپ اور حیرت انگیز انکشافات سے بھرپور ہے۔ سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ رپورٹ کن نکات کو بنیاد بنا کر انفرادی اور اجتماعی ملک کا خوشی انڈکس تیار کرتی ہے۔ خوشی کو جانچنے کے لیے درج ذیل نکات کو

مدنظر رکھا گیا: صحت، لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کی حالت، جی ڈی پی یعنی معیشت اور مالی استحکام، آزادی یعنی ذاتی اور سماجی آزادی مثلاً رائے دینے یا اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی آزادی، فراخ دلی یعنی لوگوں کا دوسروں کی مدد کرنے کا رجحان، کرپشن سے آزادی: حکومت اور سماج میں شفافیت اور انصاف کی موجودگی۔ عام انسان کی زندگی سے جڑے ان عوامل کی مدد سے یہ رپورٹ انڈکس کو ترتیب دیتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کسی ملک کے لوگ اپنی زندگی سے کتنے مطمئن اور خوش ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں دوسرا خوش ترین ملک ہے۔ رینکنگ کے مطابق کل 147 ممالک جن کا سروے کیا گیا۔ ان ممالک میں جنوبی ایشیاء کے نیپال کا نمبر 91 ہے جب کہ پاکستان 109ویں نمبر پر ہے۔ انڈیا کی رینکنگ نو درجے تنزلی کے بعد 118، سری لنکا 133 جب کہ بنگلہ دیش کی رینکنگ 134 ہے۔ افغانستان اس فہرست کے آخری نمبروں پر ہے۔ یوں تو اس رپورٹ کے پہلے 30/40 ممالک میں امریکا، یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ملک کا قبضہ ہے۔ جن میں فن لینڈ نے اٹھویں سال دنیا کے ممالک میں اس انڈکس پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ تاہم ایک دلچسپ حقیقت یہ سامنے آئی کہ مغربی ترقی یافتہ ممالک میں خوشی کی موجودگی کا تناسب 2005 اور 2010 کے درمیان کیے گئے جائزوں کی نسبت کم ہوا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

خوشی، رپورٹ، پاکستان، جنوبی ایشیا، نیپال، انڈیا،Bt

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئی ایم ایف معاہدہ ، عوام ریلیف سے محرومآئی ایم ایف معاہدہ ، عوام ریلیف سے محرومپاکستان میں خطے کی مہنگی ترین بجلی معیشت کے لیے بڑا مسئلہ بن چکی ہے
مزید پڑھ »

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟رپورٹ میں 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران کیے گئے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیےچیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیےیہ روایت 2009 میں جنوبی افریقہ میں چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں شروع ہوئی
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں تاریخ کی خوفناک ترین جنگلاتی آگ، 18 ہلاک، ہزاروں بےگھرجنوبی کوریا میں تاریخ کی خوفناک ترین جنگلاتی آگ، 18 ہلاک، ہزاروں بےگھرآگ سے 1,300 سالہ قدیم گونسا مندر تباہ ہو گیا، تاہم کچھ تاریخی نوادرات، بشمول ایک پتھریلا بدھا مجسمہ، بچا لیے گئے
مزید پڑھ »

حکومت کی پرفارمنس سے آئی ایم ایف حیران اور ہم پریشان ہیںحکومت کی پرفارمنس سے آئی ایم ایف حیران اور ہم پریشان ہیںملک میں ہر معاملے میں طبقاتی تفریق ،پاکستان آئی ایم ایف کا موسٹ لوئل کسٹمر مانا جاتا ہے
مزید پڑھ »

تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیاتاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیافیفا ورلڈکپ میں ایشیا سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-03 13:22:18