پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ معرکہ کل سے شروع | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ معرکہ کل سے شروع | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 68%

PAKvsAUS SecondTest

ایڈیلیڈ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا معرکہ کل سے شروع ہو گا۔ ایڈیلیڈ اوول میں پنک بال سے ڈے نائٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اظہرعلی الیون کو سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹیم میں امام الحق اور محمد عباس کی شمولیت یقینی، کاشف بھٹی اور محمد موسٰی بھی ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا معرکہ کل سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہو رہا ہے۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں گلابی گیند سے ڈے نائٹ کھیلاجائے گا۔ فلڈ واشنگ تیکنیک سے تیارکردہ گیند پورے اسی اوورز تک رنگ برقرار رکھے گی۔ آسٹریلیا ہوم گراؤنڈ پر تمام پانچ ڈے نائٹ ٹیسٹ جیت چکا ہے۔ پاکستان فلڈ لائٹس میں آسٹریلیا اور سری لنکا سے ہارا جبکہ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہوا۔

برسبین میں میزبان کینگروز ٹیم نے اننگ اور پانچ رنز سے فتح حاصل کی اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اظہرعلی الیون نے دو روز بھرپور پریکٹس میں خامیاں دورکرنے کی کوشش کی ہے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں یقینی ہیں۔ حارث سہیل اورعمران خان کی جگہ اوپنر امام الحق اورمحمد عباس کی واپسی ہوگی۔ نسیم شاہ اور افتخار احمد کی جگہ محمد موسٰی اور لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ تمام کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم...

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے اننگ سے پہلا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی ضروری ہوئی تو کریں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کی عدالتی تاریخ اور مشرف غداری کیسپاکستان کی عدالتی تاریخ اور مشرف غداری کیسسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے پر فیصلہ سنایا جائے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ بدھ کو کر دے گی لیکن کیا یہ کیس پاکستانی سیاست اور عدلیہ کی تاریخ کا اہم ترین مقدمہ ہے؟
مزید پڑھ »

سی پیک: پاکستان کو امریکی بریفنگ اور ردِعملسی پیک: پاکستان کو امریکی بریفنگ اور ردِعملدوسری جنگ عظیم کے بعد تیزی سے بین الاقوامیت کا جو ظہور ہوا اور جیسے نظریاتی عالمی سیاست کی کیمپنگ کی شکل میں 5عشروں پر محیط جو سرد جنگ... کالم پڑھئے: تحریر: ڈاکٹر مجاہد منصوری DailyJang
مزید پڑھ »

مفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہمفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہمفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 18:05:37