پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی مزید نئے کیسز اور اموات کے بعد مجموعی طور پر ملک میں کیسز 60 ہزار 308 اور اموات 1241 تک پہنچ گئی ہیں۔ملک میں اس وبا کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ وبا اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہی ہے۔
اس نرمی کے ساتھ ہی مختلف شعبوں اور کاروباری مراکز کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی تھی تاہم عام دنوں خاص طور پر عید کے سیزن میں دیکھا گیا کہ ان ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔ تاہم مئی میں اس میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور یکم سے 27 مئی تک 43 ہزار سے زائد کیسز اور 850 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک موت بھی ہوئی جس کے ساتھ ہی وہاں اموات 19 تک جا پہنچیں۔اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں وبا سے مزید 13 لوگ متاثر ہوئے، جس کے بعد وہاں اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 638 سے بڑھ کر 651 تک پہنچ گئی۔ادھر ملک میں وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی کیسز میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔جس کے بعد وہاں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 214 سے بڑھ کر 219 ہوگئی جبکہ اموات بھی 4 سے بڑھ کر 5 ہوگئیں۔علاوہ ازیں پاکستان میں جہاں اس وائرس کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »