پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری کے بعد قومی اسکواڈز کا اعلان ہفتے کی شام تک کردیا جائے گا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ممکنہ اسکواڈ ہی 8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کے نام 11 فروری کو رات 12 بجے سے پہلے بحوانا ضروری ہیں، 15 سے زیادہ نام بھی آئی سی سی
کو بحوانے پر پابندی نہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ کیساتھ ریزورز کھلاڑیوں کا بھی انتخاب ہوسکتا ہے۔ آئی سی سی رولز کے تحت 12 فروری سے پہلے پہلے کسی بھی وقت کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل کیاجاسکتا ہے، بعدازاں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی ہی میڈیکل وجوہات پر اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے سکتی ہے۔ دوسری جانب 17 اور 25 جنوری سے ملتان میں شیڈول ٹیسٹ میچز میں سینئرز کھلاڑیوں کو ریسٹ کرا کر پاکستان شاہینز اسکواڈ کے پرفارمرز کو موقع دینے کی تجویز ہے۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان سہ روز میچ 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جانا ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں پر سلیکٹرز کی خصوصی نظر ہوگی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے باہر ہوچکی ہے اور یہ دونوں ٹیسٹ میچز بس ایک رسمی کارروائی ہوگی، سلیکٹرز کا موقف ہے کہ ان ٹیسٹ میچز میں ان کھلاڑیوں کو موقع دینا زیادہ مناسب ہوگا جو آگے چل کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-26 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر سیالکوٹ کے اذان اویس جنہوں نے 4 سنچریوں کی مدد سے 844 رنز بنائے ہیں، وہ بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں
Cricket Pakistan ICC Champions Trophy West Indies Selection Tests One Day Internationals Young Players Future Prospects
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
روہت شرما کو آسٹریلیا ٹیسٹ سے ڈراپبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں سرکاری سلامتی مہیہ کیپرائم منسٹر شہباز شریف کی منظوری کے بعد، وزارت داخلہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو، جو دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے 19 سالوں کے بعد پاکستان آئی ہے، کے لیے صدر کی سلامتی پروٹوکول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولیس، Elite فورس اور رینجرز کے اہلکار یہ مہمانوں کو اسٹیڈیم اور ہوٹلوں تک لے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے مہمان ہوئی ہے، جن میں ICC کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کے خلاف پہلا الیونپاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنے 7 بیٹرز کا الیون منسلک کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
انڈین کرکٹ فینز پاکستانی ٹیم کو شکست دینے والی جنوبی افریقہ سے جیت کی دعائیں کر رہے ہیںجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ انڈین ٹیم کے ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں رسائی کا فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھ »
بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے پاکستان کی ضرورتبھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔
مزید پڑھ »
جنوبی افریقہ کے کوچ: پاکستان شکست سے سکےंगे، ورلڈ کپ میں چمک اٹھیں گےجنوبی افریقہ کے ویٹ بال کوچ راب والٹر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف 0-3 کی شکست سے ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہتر کارکردگی کے لیے راہ نکالے گی۔
مزید پڑھ »