بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
بھارت ی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ سڈنی میں کھیل ا جارہا ہے، جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حیران کن طور پر بھارت ی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بمراہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارت ی ٹیم کی قیادت
کی تھی اور میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آکاش دیپ کی جگہ پراسدھ کرشنا کو کھلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما پر کافی تنقید کی جارہی تھی۔ وہ پوری سیریز میں آؤٹ آف فارم نظر آئے۔ آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں تھا اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر شدید غصے میں تھے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں: بھارتی میڈیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کسی کا نام لیے بغیر کھلاڑیوں کو کھری کھری سنائیں اور کہا اب بہت ہو گیا ہے، نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی کر رہے ہیں اور انہیں جو پلان دیا جاتا ہے اس پر عمل نہیں کرتے۔ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا اگر کوئی کھلاڑی حکمت عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا۔ سڈنی ٹیسٹ سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس کرنے بھی روہت شرما نہیں آئے، ان کی جگہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے شرکت کی جس کے بعد میڈیا میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ کوچ اور روہت میں بھی کوئی تنازعہ ہے
کرکٹ بھارت آسٹریلیا روہت شرما ٹیسٹ میچ بارڈر گواسکر ٹرافی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑےبھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی
مزید پڑھ »
بھارتی صحافی نے روہت شرما سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیانامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آسٹریلیا کیخلاف ناقص پرفارمنس پر روہت شرما سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ''روتو کپتان'' قرار دیدیابھارتی سورماؤں کا آسٹریلیا فتح کرنے کا غرور خاک میں مل گیا
مزید پڑھ »
سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کو باہر کردیا گیابھارتی ٹیم میں کپتان اور کوچ کے درمیان اختلافات اور تکرار کی افواہوں کے بعد بالآخر سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔ بھارتی کے مطابق ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر نے مسلسل بری کارکردگی کے باعث کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے ساتھ اگلے میچ میں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے روہت شرما کو آرام کرنے کا موقع دینے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما کی جگہ جمعے کو ہونے والے ٹیسٹ میچ کی قیادت جسپرت بمرا کریں گے جب کہ ٹیم میں کے ایل راہول اور جیسوال کی شمولیت بھی مشکوک ہے۔ فاسٹ باؤلر آکاش دیپ بھی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک پراسدھ کرشنا کے ڈیبو کا امکان ہے۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف کل سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی کپتان اور ٹیم کے اعلان سے متعلق کرکٹ بورڈ یا ٹیم منیجمنٹ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روز جب کوچ گوتھم گھمبیر سے روہت شرما کی پریس کانفرنس سے غیر حاضری اور اگلے میچ میں ٹیم میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔ روہت شرما اپنے بچے کی پیدائش کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ کپتان نے ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے جوائن کیا تھا۔ تاہم دو ٹیسٹ میچوں میں شکست اور پھر شبھمن گل کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر منیجمنٹ سے اختلافات اور بیٹنگ آڈرد میں ردوبدل سے چیزیں مزید خراب ہوتی چلی گئیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے سبقت حاصل ہے جب کہ کل آخری ٹیسٹ میں بھارت کو سیریز ہارنے کی ہزیمت سے بچنے کے لیے آخری موقع ہے۔
مزید پڑھ »
بھارتی کپتان روہت شرما کی 2024 میں کی گئی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرلروہت شرما ان دنوں آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جہاں وہ پہلے میزبان ٹیم کیخلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انکی 1-2 کے خسارے میں ہیں
مزید پڑھ »
بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے پاکستان کی ضرورتبھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔
مزید پڑھ »