فیڈریشن کی سپلنری کمیٹی نے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیدیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگادیپاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر سمیت کئی عہدیداروں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کی ہے، جس میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید کے علاوہ نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان، محمد نعمان ، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز بھی شامل ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پابندی کے نتیجے میں عزیز اللہ، فقیر محمد ، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
ڈسپلنری کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے۔ پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی اسٹیڈیم کا نام بدلنے کی بھی تیاریخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ایف ایف کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائدڈسپلنری کمیٹی نے پی ایف ایف ہاؤس پر قبضے اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات پر پابندی کا فیصلہ کیا
مزید پڑھ »
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری، 25 لاکھ فری لانسرز بیروزگار ہونے کا خدشہپاکستان میں انٹرنیٹ کی 138 ملین سبسکرپشن میں سے 135 ملین افراد موبائل پر ہیں ہمارا زیادہ انحصار موبائل پر ہے: سابق ممبر ٹیلے کام پرویز افتخار
مزید پڑھ »
بتایا جائے ملک میں ٹوئٹر سروسز کن ایس او پیز کے تحت دی گئیں؟ لاہور ہائیکورٹپاکستان میں 17 فروری سے ٹوئٹر پر پابندی ہے اور ٹوئٹر کا کوئی نمائندہ پاکستان میں موجود نہیں، وی پی این پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے: حکومتی وکیل
مزید پڑھ »
قوم دہشتگردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کےساتھ ہے، صدر مملکتصدر آصف زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی
مزید پڑھ »
'جعلی رینکنگ؛ آئی سی سی بابراعظم کے دشمن کا کردار نبھارہی ہے'سابق کرکٹر نے رینکنگ پر سوالات اٹھادیئے
مزید پڑھ »
قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحقنامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا
مزید پڑھ »