یہاں سارا کھیل قسمت پر ٹکا ہے کہ اگر بلے باز اپنا فرنٹ فٹ، بیک فٹ، بیک لفٹ، سبھی کچھ مکمل متوازن درستگی پر لے آئے، تب بھی اسے قسمت کی طرف داری کی ضرورت رہے گی کہ نو دن پرانی پچ پر کون سی گیند پر کس کا نام لکھا ہو، کوئی نہیں جانتا۔ سمیع چوہدری کی...
بین سٹوکس جب سے انگلش ٹیم کی قیادت پر مامور ہوئے ہیں، اکثر اوقات فیلڈ پر مطمئن دکھائی دیے ہیں۔ بطور کھلاڑی جو جارحیت اور جوش ان کی پہچان تھا، کپتانی کی متانت سے اسے ’بزرگانہ تحمل‘ سے بدل دیا لیکن جمعرات کی سہہ پہر، بین سٹوکس اپنے فیلڈرز پر چِلّاتے نظر آئے۔
’بیز بال‘ کے وقار سے انکار ممکن نہیں مگر تیسری صبح تک انگلش کیمپ پر یہ واضح ہو چکا تھا کہ کم سکورز والے اس مقابلے میں ایک ایک رن کس قدر اہم ہونے کو تھا اور وہ قیمتی رنز پانے کو اس پچ کی کیسی مزاج شناسی درکار تھی۔ میچ میں اس قدر پیچھے لڑھکتے رہ جانے کے بعد بین سٹوکس کے بولرز کی ذمہ داری تھی کہ وہ دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ کے کسی روایتی انہدام کا موجب بنتے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ انگلش بولنگ پاکستانی بلے بازوں کو اس انہدام کے عین قریب بھی لے آئی۔
جس طور سے اس پچ نے تاحال اپنے کواکب دکھائے ہیں، کسی بھی ’نارمل‘ ٹیم کے لیے یہاں چوتھی اننگز میں 200 کا ہدف ناقابلِ تسخیر ہوتا مگر مقابلہ چونکہ بیز بال سے تھا، سو پاکستان کو یہاں احتیاطاً 100 کے لگ بھگ اضافی رنز کی ضرورت تھی۔ لیکن مسئلہ یہاں صلاحیت، تکنیک یا ٹیمپرامنٹ کا ہے ہی نہیں۔ یہاں سارا کھیل قسمت پر ٹکا ہے کہ اگر بلے باز اپنا فرنٹ فٹ، بیک فٹ، بیک لفٹ، سبھی کچھ مکمل متوازن درستگی پر لے آئے، تب بھی اسے قسمت کی طرف داری کی ضرورت رہے گی کہ نو دن پرانی پچ پر کون سی گیند پر کس کا نام لکھا ہو، کوئی نہیں جانتا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: ’بیز بال‘ کا ڈھلتا جادو اور شان مسعود کی آخری مہلت، سمیع چوہدری کی تحریرانگلش کرکٹ اگرچہ فی الوقت اپنی بلند ترین سطح پر نہیں مگر اعتماد سے محروم اور اتفاق کو ترستی شان مسعود کی ٹیم اس کے لیے بہترین ہدف ہو سکتی ہے کہ اس کے خلاف اپنی بے خطر اپروچ برت کر وہ مزید ثمرات بٹور سکے۔
مزید پڑھ »
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: جب ساجد خان نے وقت پلٹا دیا، سمیع چوہدری کی تحریرکریز پر نووارد بین سٹوکس ابھی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ ساجد خان کی اس فُل لینتھ گیند پر یہ سجھانا دشوار ٹھہرا کہ آگے بڑھیں یا پیچھے ہٹیں۔ گیند بہت پھرتی سے ان کے بلے کے اندرونی کنارے کو چھوتے ہوئے ہوا میں بلند ہوئی اور شارٹ لیگ پر مامور عبداللہ شفیق نے لپک کر وہ کیچ تھاما جس کا پاکستانی فیلڈنگ کے ہاتھوں ڈراپ ہو جانا غیر متوقع...
مزید پڑھ »
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: شان مسعود ’بیز بال‘ کا جواب لے آئےنہ صرف شان مسعود نے اپنی فارم بحالی کی ایک تگڑی اننگز کھیلی بلکہ جس سٹرائیک ریٹ سے انھوں نے یہ بھاری سینچری ترتیب دی، وہ اس اتھارٹی اور عزم کی عکاس تھی جو وہ اپنی ٹیم پہ ثبت کرنا چاہتے ہیں۔ سمیع چوہدری کی تحریر۔
مزید پڑھ »
انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، اسٹوکس کی ٹیم میں واپسیپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا
مزید پڑھ »
انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوکانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا
مزید پڑھ »
ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ، شان اور عبد اللہ کی ففٹیز8 کے مجموعے پر صائم ایوب کی وکٹ گرنے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی
مزید پڑھ »