پاکستان کے ریسکیو زون میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے ڈوبنے کے بعد 12 زندہ بچ جانے والے کریو کو ریسکیو کیا گیا
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نےگہرے سمندر میں کامیاب میری ٹائم ریسکیو آپریشن کے دوران ڈوبنے والے ہندوستانی جہاز پر سوار عملے کے 12 افراد کو بچا لیا۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بدھ کی صبح میری ٹائم ریسکیو آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا جس میں پاکستان کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے ڈوبنے کے بعد 12 زندہ بچ جانے والے کریو کو ریسکیو کیا، ریسکیو آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے شپس، بوٹس اور ایئر کرافٹ نے حصہ لیا۔
ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق تقریباً 10 بجے کے قریب میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر پاکستان کو ایم آر سی سی ممبئی کی جانب سے ایک فوری ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی،تیز ردعمل اور موثر رابطہ کاری کے نتیجے میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے تمام 12 بچ جانے والے کریو کو بچالیا گیا،جس نے بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے پی ایم ایس اے کے عزم کو...
یہ آپریشن کسی بھی قومیت کے بغیر سمندری ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نشاندہی کرتا ہے اور سمندر میں حفاظت اور بین الاقوامی کنونشنز کی پاسداری کے لیے پاکستان کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔Dec 03, 2024 01:23 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بحری جہاز سے سمندر میں گرجانے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد بچا لیا گیاman survives after 24 hours in the sea
مزید پڑھ »
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے ڈوبنے کے بعد 12 کریو کو ریسکیو کر لیاپاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے سرچ اینڈ ریسکیو مہم نے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کے ذریعے مدد کی درخواست کے پس منظر میں 12 زندہ بچ جانے والوں کو بچانے کی مدد کی۔
مزید پڑھ »
گہرے سمندر میں لوگوں کی زندگیاں بچانے والے لائف گارڈز آج بھی روایتی طریقوں پر کاربنددنیا بھر میں سمندر میں ڈوبنے والوں کے بچاو کے لیے اسپیڈ بوٹس اور جیٹ اسکی (سمندری اسکوٹر) کا استعمال بھی کیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
جاپان؛ امریکی سیاح کو مقدس مقبرے کے دروازے کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑ گیاخاندان کے ہمراہ تعطیلات منانے جاپان آنے والے امریکی سیاح کو حراست میں لے لیا گیا
مزید پڑھ »
جے شاہ کا بطور آئی سی سی چیئرمین استقبال کل دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ میںکل دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ میں جے شاہ کا بطور نئے چیئرمین استقبال، پاکستان نے کرکٹ بورڈ کے ذریعہ بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کر پیش کیا ہے۔
مزید پڑھ »
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیابلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے، بھارتی حکومت کے فیصلے نے بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا۔
مزید پڑھ »