ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، اسحاق ڈار کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نگران وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرےغم کا اظہارکیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہارکیا اور اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، نائب وزیراعظم نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانےکی مکمل حمایت کی اور کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اس اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔
ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ہر صورت لینے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنے اوپر فرض قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ملک کی عوام سے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ اسرائیل کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی اسمبلی: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظوراس قتل عام پر آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم کا ایوان میں اظہار خیال
مزید پڑھ »
اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایراناسماعیل ہنیہ کی شہادت ایران اور فلسطین کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گی، ایرانی وزارت خارجہ
مزید پڑھ »
اسماعیل ہنیہ نے اپنے آخری پیغام میں 3 اگست کے حوالے سے کیا اہم اپیل کی تھی؟ہنیہ نے امید ظاہر کی تھی کہ 3 اگست پورے فلسطین، پناہ گزین کیمپوں، عالم عرب اور عالم اسلام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لیے اہم دن ہوگا
مزید پڑھ »
بھارت میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ اموات مسلمانوں کی ہوئیں، رپورٹ2019 اور 2020 کے درمیان مسلمانوں کی زندگی میں 5.4 سال کی کمی واقع ہوئی
مزید پڑھ »
تہران: اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ادا، فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہزاروں افراد کی شرکتاسماعیل ہنیہ کے جنازے کو ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی جیسا پروٹوکول دیا گیا
مزید پڑھ »
اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایران نے متعدد انٹیلی جنس اور ملٹری افسران کو حراست میں لے لیااسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے
مزید پڑھ »