پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، 40 ہزار کی سطح برقرار ARYNewsUrdu
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 289 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ دن کے وسط میں 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 332 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔
2 سے 6 دسمبر کے دوران پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ منگل کے روز کاروبار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بدھ کے روز 40 ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد، ٹیم کی سیکورٹی حتمیٰ مراحل میں داخلراولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات حتمیٰ مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے دو ہیلی کاپٹرز اور جیمروہیکل مانگ لی ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان | Abb Takk News
مزید پڑھ »
لاہور میں سبزیوں کی قیمت برقرار، ٹماٹر کی ریٹ لسٹ میں قیمت 145 روپے کلو مقرر
مزید پڑھ »
پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ،بارش کی پیشگوئیپنجاب والوں کے لیے اچھی خبر تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئیسری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی Read News CricketReturns Rawalpindi PakvsSL PakvSL TheRealPCB PAKvSL OfficialSLC Pakistan SriLanka
مزید پڑھ »