پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل وحرکت کا تعاقب کیا۔ موبائل گشت کو دیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک اور کارروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرمختلف گاڑیوں سے 2,305 کلو گرام چھالیہ، 1175 پیکٹ انڈین گٹکا،120 پیکٹ نسوار، 136 بیگز چائنا سالٹ،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیاء تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1956.86 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 نومبر کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے تارکین وطن سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پولیس کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی گاڑیاں اور منشیات برآمد
مزید پڑھ »
پاکستان سٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس دنیا کی بہترین مارکیٹ میں پہلے نمبر پر آگیاپاکستان سٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس دنیا کی بہترین مارکیٹ میں پہلے نمبر پر آگیا Pakistan StockExchange Becomes World Best Performing StockExchange PSX a_hafeezshaikh FinMinistryPak pid_gov
مزید پڑھ »
شاہدہ عباسی نے ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوا دیاشاہدہ عباسی نے ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوا دیا Pakistan SouthAsianGames2019 ShahidaAbbasi GoldMedal FirstGoldMedalForPakistan KaratePlayer WomenOfPakistan OfficialDGISPR pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »
ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران چھوٹا طیارہ تباہ، ہلاکتیںٹیکساس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتوار کی شام کو سین انٹونیو کے علاقے میں ایمرجنسی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ،نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لے لیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی
مزید پڑھ »
غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟،پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف کیس میں ہائیکورٹ کا استفسارلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کےخلاف کیس کی سماعت10
مزید پڑھ »