Read more: Pakistan ShahMehmoodQureshi SriLanka Newsonepk
کولمبو: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے ہم منصب کو بطور وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں جب کہ سری لنکا سے دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے باہمی،علاقائی، عالمی امور پر ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی اور وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط مراسم ہیں، وزیر خارجہپاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی، وزیر خارجہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے - ایکسپریس اردوخطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئےشاہ محمود قریشی سری لنکا کے نو منتخب صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سری لنکن قیادت کو مبارکباد بھی دیں گے
مزید پڑھ »