لاہور: (دنیا نیوز) شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شین واٹسن اور بابر اعظم سمیت دیگر بڑے بڑے ناموں کو ان کی ٹیموں نے برقرار رکھا۔ ری ٹیشن ونڈو بند ہو گئی، اب کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ چھ دسمبر کو ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈئٹر نے سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو ریٹین کرلیا۔
حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین پشاور زلمی کا ہی حصہ رہیں گے۔ لاہور قلندر نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر، حارث رؤف اور سلمان بٹ کوبرقرار رکھا۔ گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ عثمان شنواری پہلے ہی لاہور قلندر میں شامل ہو چکے ہیں۔
کراچی کنگز میں بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، افتخار احمد، عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان بھی برقرار جبکہ شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس، شان مسعود، علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس ملتان سلطانز کی طرف سے ہی میدان میں اتریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، لوک رونکی، حسین طلعت عماد بٹ، رضوان حسین اور محمد موسیٰ کو ریٹین کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ فائیو کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قیدیوں کو حقوق کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری ہے،اسلام آباد ہائی کورٹقیدیوں کو حقوق کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ IslamabadHighCourt FederalGovernment MedicalTreatment RightsOfPrisoners pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان آمد، گھر کو پھولوں سے سجادیا - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمتاسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے بارے میں مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری
مزید پڑھ »
پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ ممبر منتخب
مزید پڑھ »