پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کا امکان -
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، زیادہ شائقین کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے کم سے کم ٹکٹ 100 روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
سری لنکن ٹیم 9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، 11تاریخ سے پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے،ذرائع کے مطابق مہنگا ترین ٹکٹ 500 روپے سے بھی کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، وی آئی پی انکلوژر کے لیے 4 یا 3 سو روپے کا ٹکٹ رکھا جائے گا، دیگر انکلوژرز کی قیمت 2 اور ایک سو روپے ہوسکتی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ کے تین، چار ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں، آئندہ ہفتے اعلی حکام کی منظوری پر قیمت اور ٹکٹ ڈیزائن کو فائنل کیے جانے کے بعد پرنٹنگ کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی سفیر کا NDS سےسماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہامریکی سفیر کا NDS سےسماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
خصوصی عدالت کا آئندہ سماعت سے سنگین غداری کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
وفاقی وزیر نے ججوں کی مدت میں بھی 3سال کی توسیع کا مطالبہ کردیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ججوں کے بھی
مزید پڑھ »