ہلاک ڈاکو ضلع قصور، لاہور اور ننکانہ میں ڈکیتی، راہزنی اور مویشی چوری کے 40 سے زائد مقدمات میں اشتہاری تھے
پتوکی میں تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ہنجرائے کلاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو انتہائی خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 02 ارکان حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو رشید عرف شیدی کمہار اور شرافت عرف شوکی ضلع قصور، لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ میں ڈکیتی، راہزنی اور مویشی چوری کے 40 سے زائد مقدمات میں ملوث مجرم اشتہاری تھے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ سرائے مغل پولیس زیر حراست دونوں ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ہمرائی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں کے چار ساتھی پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے پولیس پارٹی پر حملہ آور ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی پتوکی کی سربراہی میں حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں حملہ آوروں کے خلاف تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔Nov 07, 2024 01:17 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 4 پسلیوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کا انکشافڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، بعد ازاں شدتپسند ہجوم نے ان کی لاش کو آگ لگادی تھی
مزید پڑھ »
راجن پور کے کچے میں پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیاہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا، پولیس
مزید پڑھ »
دکی میں 20 مزدوروں کی ہلاکت: ’ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔۔۔ باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی‘بلوچستان کے ضلع دُکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف دُکی شہر میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ دھرنا دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتارسائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں نے شہری کو روکا، شہری کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گولی ماردی: پولیس
مزید پڑھ »
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاکہلاک ہونے والے ڈاکو کو کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، پولیس
مزید پڑھ »
پنجاب پولیس کی کچے میں کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد ہلاکپنجاب حکومت نے شاہد لُنڈ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی تھی، پنجاب پولیس
مزید پڑھ »