1960 میں افغان فوج پاکستان میں کیوں داخل ہوئی اور اس میں معاملے میں پختونستان کا نام کیوں آیا؟
پختونستان کا تنازع اور پاکستان پر افغان فوج کا حملہ: جب باجوڑ کے پہاڑ افغان توپ خانے کی گھن گرج سے گونج اٹھےستمبر 1960 کی اُس صبح، باجوڑ کے سنگلاخ پہاڑوں کی ہوا میں تناؤ کی بو تھی، جیسے کچھ بڑا ہونے والا ہو۔ صبح کی پہلی کرنیں نمودار ہوتے ہی بلند پہاڑوں کی خاموشی افغان توپ خانے کی اچانک گھن گرج سے ٹوٹ گئی۔
لیکن وقت کے ساتھ افغانستان کی حکومت نے، ڈیوڈ گارٹنسٹائن راس اور تارا واسیفی کے مطابق، پاکستان کے پشتون علاقوں میں حمایت حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ، زمینی حملے بھی بڑھا دیے۔ البرٹا یونیورسٹی کے ایس ایم ایم قریشی نے لکھا ہے کہ ’پاکستان کے جھنڈے کو اتار کر اس کی توہین کی گئی اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی چانسری پر پرچم لہرایا گیا۔ افغان حکومت کے زیر اثر کابل، قندھار اور جلال آباد میں مظاہرے بھڑک اٹھے۔‘پیٹر ہاپکرک اپنی کتاب ’دی گریٹ گیم: دی سٹرگل فار ایمپائر ان سنٹرل ایشیا‘ میں لکھتے ہیں کہ باجوڑ میں مسئلے کی پہلی علامات توپوں کے شور سے نہیں بلکہ بغاوت کی سرگوشیوں کی شکل میں ظاہر...
احمد شائق قاسم اپنی کتاب ’افغانستان پولیٹیکل سٹیبلٹی: اے ڈریم انریئلائزڈ‘ میں لکھتے ہیں کہ ’افغانستان نے نواب آف دیر اور باجوڑ کے خان آف جندول کے ایک مقامی قبائلی جھگڑے کو اپنی پختونستان مہم کے لیے استعمال کرتے ہوئے قبائلی لشکر بھیجا جسے سویلین بھیس میں ریگولرفوج کے عناصر کی حمایت حاصل تھی۔‘ اس جنگ میں پاکستان کے نیم عسکری دستے باجوڑ سکاؤٹس کے ساتھ ساتھ باجوڑ کے نواب آف خار کی قیادت میں مقامی قبائلی بھی لڑے اور، راس اور واسیفی کے مطابق، ’افغان فوجی بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد پیچھے ہٹ گئے۔‘
’افغان لشکر کو پسپا ہونے پر مجبور کیا گیا اور اس بار پاکستان نے اپنی فضائیہ کا استعمال بھی کیا۔‘ اس افغان حملے سے پاکستانی حکومت کو نواب کی معزولی کے اقدامات اور باجوڑ میں سات اکتوبر 1961 کو براہ راست عمل داری کا جواز ملا۔ ان کے مطابق ’پاکستان اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوئے جبکہ افغانستان سوویت بلاک کے قریب ہوا جس سے جنوبی ایشیا میں سرد جنگ کی تقسیم مزید گہری ہوئی۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
میانوالی میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 2 جوان زخمی12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا: ترجمان پولیس
مزید پڑھ »
راولپنڈی ٹیسٹ؛ پانچوں نے دن بارش کی پیشگوئیپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کا امکان
مزید پڑھ »
ایران کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگر کسی بھی جبر کی مخالفت اور ظالم سے دشمنی ہوگی: پزشکیانخارجہ پالیسی کا محور امن اور دنیا سے رابطے بڑھانا ہے: ایرانی صدر کا کابینہ کے ہمراہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے پہلی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال
مزید پڑھ »
حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کی کشتی پر حملہ؛ ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمیزخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مزید پڑھ »
پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہیدپاکستان مستقل افغان حکومت سے کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنےکو ہر صورت روکنا ہوگا: محسن نقویویزا اور دیگرقانونی دستاویزات کے بغیر کسی کو پاکستان میں رہنےکی اجازت نہیں دے سکتے، جلد افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلےکا آغاز ہوگا، وزیر داخلہ
مزید پڑھ »