پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کے لیے ہدایات
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ 2 سے 4 مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان...
صوبائی محکمے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ کسان موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ اسی طرح حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔Feb 27, 2025 01:25 AMاسلام آباد ہائیکورٹ؛ آن لائن گیمبلنگ پر پابندی ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواسترمضان المبارک میں بارشوں کی پیش گوئی؛ موسم خوشگوار رہے گاexpress.
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں موسم کی پیش گوئی: خشک موسم اور سردی کی شدت میں اضافہمحکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ اسی طرح چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
آج شام گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان؛ بادل کہاں برسیں گے؟بارش برسانے والا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
پختونخوا میں موسم سرد؛ بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباریچترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان
مزید پڑھ »
پاکستان میں ایک اور مغربی سسٹم کل داخل ہوگا، کن شہروں میں بارش کے امکانات؟بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے
مزید پڑھ »
بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا،بارش اور برفباری کا امکانبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری متوقع
مزید پڑھ »
ملک کے کن علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کا امکان؟ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 04 ریکارڈ کیا گیا
مزید پڑھ »