یہ مضمون ہندوستان کے عظیم ادیب پریم چند اور ان کے سماجی ناانصافی کے خلاف لکھے جانے والے ادب پر توجہ دیتا ہے۔
آج ہم ہندوستان کا رخ کرتے ہیں وہ سرزمین جس کی ادب ی روایت کئی تہذیبوں زبانوں اور فکر کے امتزاج سے عبارت ہےکتابیں انسانی تہذیب کی بنیاد ہیں، وہ روشن چراغ ہیں جو نہ صرف ماضی کی اندھیری گلیوں کو روشن کرتی ہیں بلکہ آنے والے کل کے خوابوں کو بھی حقیقت میں بدلنے کی راہ دکھاتی ہے۔پہلے کالم میں ہم نے ان کتابوں پر بات کی جنھوں نے عالمی سطح پر انسانیت کے شعور اور فکر کو ایک نئی سمت دی۔ الہامی کتابیں، افلاطون کی’’ریپبلک‘‘اور مارکس و اینگلز کا ’’کمیونسٹ مینیفیسٹو‘‘ان میں شامل تھیں۔ دوسرے مضمون میں ہم نے
پاکستان میں ترقی پسند ادب کے معماروں کا تذکرہ کیا جنھوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے نہ صرف استحصالی نظام کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ فکری شعور کی شمع بھی جلائی۔ ہندوستان کے وہ عظیم لکھاری جنھوں نے اپنے قلم کی طاقت سے انسانی شعور کو جھنجھوڑا اور سماج کی جڑوں کو ہلایا، وہ اس خطے کا سرمایہ ہیں۔ یہ ادیب نہ صرف ہندوستان بلکہ برصغیر کے ادبی ورثے کے معمار ہیں۔ ان کی تحریریں آج بھی ہماری فکری زندگی کو متاثر کرتی ہیں اور سوال اٹھانے، سوچنے اور سماجی انقلاب کی ترغیب دیتی ہیں۔ پریم چند دیہات کی زندگی کے سب سے بڑے ترجمان رہے ہیں۔ انھوں نے سماجی ناانصافی پر اپنا قلم اٹھایا اور لوگوں کے دکھ درد کو اپنی تحریروں میں جگہ دی۔ پریم چند اردو اور ہندی ادب کی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے کسانوں مزدوروں اور نچلے طبقے کی مشکلات کو اپنی تحریروں میں جگہ دی۔ ان کے ناول’’گؤدان ‘‘اور کہانی ’’کفن‘‘ صرف ادب کے شاہکار نہیں بلکہ ہندوستان کے سماجی ڈھانچے کا حقیقی عکس ہیں۔ پریم چند نے اپنی کہانیوں میں غربت، جاگیرداری نظام اور سماجی ناانصافی کو ایسے انداز میں پیش کیا کہ قاری خود کو ان کرداروں کے قریب محسوس کرتا ہے۔’’گؤدان‘‘ جسے ہندوستانی ناول نگاری کی معراج کہا جاتا ہے، کسانوں کے دکھ اور جاگیردارانہ نظام کے ظلم و استحصال کی ایک دل گداز کہانی ہے۔ پریم چند نے ادب کو محض تفریح کا ذریعہ نہیں رہنے دیا بلکہ اسے ایک ایسا آئینہ بنایا جس میں سماج اپنی خامیاں اور کمزوریاں دیکھ سکے
ادب پریم چند سماجی ناانصافی ہندوستان گؤدان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: ادب، ثقافت اور موسیقی سے سجا دو روزہ سندھ لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیرثقافتی رنگوں اور سرگرمیوں سے بھرپور سندھ لٹریچر فیسٹیول کا مقصد سندھی ادب، ثقافت، سیاسی و سماجی موضوعات اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہوتا ہے: شرکاء
مزید پڑھ »
اردو کانفرنس میں 'ہم ادب کا نوبل انعام جیت سکتے ہیں‘‘ کا دلچسپ سیشنسیشن کے مہمان نمل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سفیر اعوان تھے جبکہ معروف فکشن نگار اقبال خورشید نے ان سے گفتگو کی
مزید پڑھ »
واٹس ایپ میں نئے سال کا خیرمقدم کرنے کیلئے چند نئے فیچرز کا اضافہ20 دسمبر سے 3 جنوری تک صارفین کو خصوصی اسٹیکرز، ویڈیو ایفیکٹ اور ری ایکشنز تک رسائی حاصل ہوگی۔
مزید پڑھ »
ادریس ناز، ادب وصحافت کا حسین امتزاجبے لگام وقت کو اپنی فکر کے مطابق ڈھال کر اپنی اُمنگوں کا روپ دینا بہت ہی کٹھن کام ہے
مزید پڑھ »
انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سماجی شعورپیدا کرنا ہوگا!!حکومت تنہا مسائل حل نہیں کرسکتی، سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا
مزید پڑھ »
عماد، عامر کے بعد کرکٹر محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلاندراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔
مزید پڑھ »