پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان خبریں خبریں

پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 63%

پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد ARYNewsurdu

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 19 اضلاع کرونا فری بن گئے ہیں، باقی اضلاع میں بھی کرونا وائرس کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 173 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 144 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82 ہزار 552 ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لوگ لاہور ویسٹ مینجمنٹ سے تعاون کریں اور عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ شہر میں صفائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وارننگ دے دی ہے کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شکایت آنے پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حالات میں بہتری: کورونا کے 841 نئے کیسز رپورٹ، مزید 19 افراد جاں بحقحالات میں بہتری: کورونا کے 841 نئے کیسز رپورٹ، مزید 19 افراد جاں بحق
مزید پڑھ »

پنجاب میں کورونا کے مزید218 کیس 2 اموات رپورٹپنجاب میں کورونا کے مزید218 کیس 2 اموات رپورٹلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا وائرس کے 218 نئے کیسزسامنے آگئے جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 اموات ہوئی ہیں۔ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ
مزید پڑھ »

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتللاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتللاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں پولیس ناکے سے چند گز کے فاصلے پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول احمد علی
مزید پڑھ »

پنجاب میں بادل برسنے کے بعد عید ٹھنڈی ہوگئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بارشپنجاب میں بادل برسنے کے بعد عید ٹھنڈی ہوگئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
مزید پڑھ »

کورونا کے باعث عید الاضحی سادگی کیساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ: وزیراعلیٰ پنجابکورونا کے باعث عید الاضحی سادگی کیساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ: وزیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھ »

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان | Abb Takk Newsپنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان | Abb Takk News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-25 11:03:08