وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار کیے جانے والے خطرناک اشتہاری مجرمان کی تعداد نو ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب 104 مفرور اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور ایف آئی اے و انٹرپول کی مدد سے مزید مفرور مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بندبوٹ بیسن تشدد واقعے میں صلح نامے کے بعد پولیس کا مؤقف سامنے آگیاپہلا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدفبشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیابلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتارملزم قتل کے بعد سات سال سے سعودیہ میں روپوش تھا، انٹرپول نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا
مزید پڑھ »
7 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتارملزم کے خلاف سال 2018 میں قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا
مزید پڑھ »
غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور پڑوسی قتل؛ مقتولہ کا بھانجا گرفتارپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا
مزید پڑھ »
کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار،ویڈیو سامنے آگئیملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمدگی، قاتل و مقتول دونوں پولیس اہلکار نکلےملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی،،پولیس حکام
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما، سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی گتھی سلجھنا شروعملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی،،پولیس حکام
مزید پڑھ »